نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہو گیا۔اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی۔ جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیر کوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی۔ اب اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے۔ جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلےانہوں نے کہا کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہو گی۔ تاہم اگر ملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جا چکا ہے۔عمار حیدر نے کہا کہ سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8 تا 9 مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈز کی تجدید کے اہل ہوں گے۔ جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کا انداراج، بائیو میٹرک، آئیرس، تصویر اور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیو آر کوڈ موصول ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170 پولیس اہلکار زخمی اور 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آر پی او راولپنڈی

اراونڈ دی ٹائون اور ایوارڈز کی تیاری کا احوال ، ہم ٹی وی نے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا

بانی پی ٹی آئی جیل سے 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں، گورنر سندھ کی درخواست

لائیو: عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج، پی ٹی آئی اور حکومت سے جواب طلب

سونا 700 روپے فی تولہ سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار 200 ہو گئی

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

لائیو: آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا پر ازخود نوٹس نہیں لیا، جسٹس جمال مندوخیل

لائیو: ’اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے‘

نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

کیا پی ٹی آئی کا ورکر دوبارہ نکلے گا؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی