صحافی مطیع اللہ جان کا اغوا، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی مذمت


صحافی اور نجی نیوز چینل سے منسلک اینکر مطیع اللہ جان کو گزشتہ رات اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا کیا گیا۔جمعرات کی علی الصبح صحافی ثاقب بشیر نے اردو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات گیارہ بجے کے لگ بھگ اُن کو مطیع اللہ جان کے ہمراہ پمز ہسپتال کی پارکنگ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور بعد ازاں اُن کو سیکٹر آئی نائن میں چھوڑ دیا گیا۔ثاقب بشیر نے بتایا کہ اُن کو مطیع اللہ جان کے ہمراہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر ڈبل کیبن گاڑی میں لے جا کر ایک عمارت میں رکھا گیا جہاں سے بعد ازاں دوسری گاڑی میں منتقل کر کے سیکٹر آئی نائن میں چھوڑ دیا گیا۔مطیع اللہ جان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اُن کے والد کو پمز کے باہر سے اغوا کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے والد کی بازیابی کی اپیل کی۔مطیع اللہ جان کے بیٹے عبدالرزاق نے اردو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اُنہوں نے تھانہ کراچی کمپنی جی نائن کو اپنے والد کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرائی ہے جہاں تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مطیع اللہ جان کے اغوا کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی و یوٹیوبر شاکر اعوان کے بھائی زاہد محمود نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’شاکر رات کو 10 بجے گھر آئے جبکہ رات تقریبا 2 بجے ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہمارے گھر آئے جنہوں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنی ہوئی تھی۔ ان کے ساتھ کچھ افراد سول کپڑوں میں بھی تھے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’آتے ہی انہوں نے شاکر اعوان کو حراست میں لیا اور ان کا موبائل فون بھی لے لیا اور ان کی اہلیہ کی مزاحمت پر ان کا فون بھی لے لیا گیا۔ جس کے بعد جاتے ہوئے گھر میں لگا سی سی ٹی وی کیمرا بھی ساتھ لے گئے۔ ہم پوچھتے رہے کہ کہاں لے جا رہے ہیں لیکن کچھ نہیں بتایا گیا اور ابھی کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔‘لاہور پولیس نے ابھی تک شاکر اعوان کی گرفتار کی تصدیق نہیں کی۔ گزشتہ مہینے ایک نجی کالج میں ’فیک ریپ کیس‘ کو سوشل میڈیا پر ہوا دینے کے الزام میں ایف آئی اے نے شاکر اعوان پر مقدمہ درج کیا تھا تاہم اس مقدمے میں وہ ضمانت پر تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170 پولیس اہلکار زخمی اور 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آر پی او راولپنڈی

اراونڈ دی ٹائون اور ایوارڈز کی تیاری کا احوال ، ہم ٹی وی نے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا

بانی پی ٹی آئی جیل سے 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں، گورنر سندھ کی درخواست

لائیو: عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج، پی ٹی آئی اور حکومت سے جواب طلب

سونا 700 روپے فی تولہ سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار 200 ہو گئی

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

لائیو: آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا پر ازخود نوٹس نہیں لیا، جسٹس جمال مندوخیل

لائیو: ’اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے‘

نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

کیا پی ٹی آئی کا ورکر دوبارہ نکلے گا؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی