دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بھروسے کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔ اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہم نے سیاست کی قربانی دی۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ کی حد عبور کر لیشہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری سیاسی قربانی رائیگاں نہیں گئیں۔ جبکہ دشمن ہمارے ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ ہم ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔ اور دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

تیسرا اور آخری ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت لیا

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دے دیا

یو اے ای کا نیا ویزا قانون۔۔ نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے کون سی نئی شرط عائد کر دی گئی؟

راولپنڈی میٹرو بس سروس یکم دسمبر تک معطل رہے گی

10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی