سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا گیا۔کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاریچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے،پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔یاد رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔