تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی


پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ زمبابوے کو 99 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔زمبابوے پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 304 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، حارث، عامر جمال اور ابرار نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں، زمبابوے کے کپتان ایرون 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے  نقصان پر 303 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری، صائم ایوب 31 رنز بنا سکے۔پاکستان کا مجموعی اسکور جب 112 پر پہنچا تو عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 201 رنز کے مجموعی اسکور پر گری،کپتان محمدرضوان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کا مجموعی اسکور 232 ہوا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ کامران غلام کی گری انہوں نے شاندار 103 رنز بنائے۔ پانچویں وکٹ 273 کے اسکور پر گری، سلمان علی آغا 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ عرفان خان کی گری۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے  نقصان پر 303 رنز بنائے اور زمبابوے کو 304 رنز کا ٹارگٹ دیا۔دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکانٹاس کے موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ نوجوان پلیئرزاچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں ،پچ پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مفید نظر آ رہی ہے، پچ پر دوسری بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، ہماری نظر چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب7کروڑ ڈالر ہوگئے

بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا

معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی

دورہ جنوبی افریقا: قومی ٹیم میں بابراعظم، شاہین، فخر اور نسیم کی واپسی کا امکان

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

ملک بھر میں بارشوں میں 50 فیصد کے قریب کمی

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

اسپورٹس میں سیاست کولا کر بی سی سی آئی نے کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا،شاہد آفریدی

’کامران غلام نے ایروائن کے ارمانوں پر اوس ڈال دی‘

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170 پولیس اہلکار زخمی اور 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آر پی او راولپنڈی

سونا 700 روپے فی تولہ سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار 200 ہو گئی

اراونڈ دی ٹائون اور ایوارڈز کی تیاری کا احوال ، ہم ٹی وی نے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی