لائیو: ’سانحہ‘ ڈی چوک پر کے پی حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان


خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’سانحہ ڈی چوک ‘ میں جان سے جانے والے کارکنوں کی یاد میں تین روزہ سوگ منائے گی۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کل سے تین روز کے لیے سوگ منائے گی۔وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ پر امن احتجاج پر ریاستی دہشت گردی اور بربریت ہوئی۔  ’صوبے کے سربراہ پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔‘انہوں نے کہا کہ حکومت اس سانحہ پر تین روز سوگ کا اعلان کرتی ہے۔اہم نکات  اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ہزاروں لوگ اسلحے سمیت آئے: وزیر اعظمسلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیکوئٹہ میں دس سالہ بچے کے اغوا کے خلاف جاری دھرنا ملتویبدھ رات 10 بج کر پچاس منٹادارے آئین کو ماننے کے لیے تیار نہیں: سپیکر کے پی اسمبلیخیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سپیکر بابر سلیم سواتی ن ےکہا کہ آئین پاکستان میں شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔سپیکر اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں، شہدا کی لاشیں چھپائی گئیں۔’حیران ہوں کہ کس طرح ڈھٹائی سے ادارے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایسے تجربات پہلے بھی بگتے ہیں۔ مشرقی پاکستان میں جو کچھ کیاگیا آج دہرایا جارہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ادارے آئین کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔بدھ رات 10 بج کر 30 منٹخیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروعخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ سولہ منٹ تاخیر سے شروع ہوگیا ہے۔سیپکر اسمبلی بابر سلیم سواتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔اجلاس میں آسلام آباد مارچ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث ہوگی۔کوئٹہ میں دس سالہ بچے کے اغوا کے خلاف جاری دھرنا ملتوی کوئٹہ میں 10 سالہ بچے کے اغوا کے خلاف جاری دھرنا وزیراعلٰی سے مذاکرات کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔وزیراعلی کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ محسوس ہوتاہے کہ اغوا ہونے والا بچہ میرا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلے دن سے مغوی بچے کے فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔’ایسے واقعات پر سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے۔ ’اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ہزاروں لوگ اسلحے سمیت آئے‘وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دن اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی۔جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ احتجاج میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے اسلحے سمیت دارالحکومت کی جانب مارچ کیا۔اس سے قبل امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو گزشتہ دنوں ملک میں دھرنوں کی صورت میں احتجاج کرنے والوں کی جانب سے سرکاری املاک اور پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’قانونی راستہ اپنانے کی بجائے بارہا اسلام آباد کی طرف لشکر کشی کرکے ملک بھر میں انتشار کی فضا پھیلانے کی کوشش کی گئی۔‘وزیراعظم نے اعلٰی حکام کو ہدایت کی کہ ’اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والے شرپسند ٹولے کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے۔‘ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نام نہاد پر امن دھرنے کے مسلح افراد کو انتشار پھیلانے سے روکنے میں برداشت کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’بلوائیوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد اور ملک بھر میں اینٹی رائٹس فورس قائم کی جائے۔‘سلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیثوبان افتخار راجہ، اردو نیوز اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی جگہ سیکریٹری جنرل نامزد کیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کا پارٹی کی جانب سے سیکریٹری جنرل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے مستعفی ہونے موقع پر کہا کہ انہوں نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔’میں بطور وکیل اور میڈیا میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ میں قانونی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ کاش یہ بات میں خود خان صاحب کے سامنے بیان کر سکتا۔ میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی اس جنگ کے لیے پرعزم ہوں جو تحریک انصاف کر رہی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس، دھرنے میں ناکامی پر گنڈاپور اور بشریٰ بی بی میں تلخی

پشاور، وزیراعلیٰ کا صورتحال کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

لائیو: ’سانحہ‘ ڈی چوک پر کے پی حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

فائنل کال کی ’ناکامی‘ کا الزام، تحریک انصاف میں استعفے آنا شروع

سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا،مولانافضل الرحمان

ڈی چوک جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر پھر بند کردئیے گئے

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، 4خارجی ہلاک،3 زخمی

بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا

اے این پی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق بڑا بیان

معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی