انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کا سیاحوں پر حملہ، 24 ہلاک


انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے سیاحوں پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر رساں ارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ ایک برس کے دوران کا بدترین حملہ ہے۔انٖڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی اس ’مذموم اقدا،‘ کی مذمت کی۔نریندر مودی نے عزم ظاہر کیا کہ حملہ آوروں کو ’انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘پہلگام کشمیر کا مشہور سیاحتی مقام ہے۔ایک ٹور گائیڈ  وحید نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ گولیاں چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا اور کئی زخمیوں کو گھوڑے پر ہسپتال منتقل کیا۔’میں نے کچھ لوگوں کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا جو مردہ لگ رہے تھے۔‘یہ حملہ پہلگام میں سیاحوں پر کیا گیا، جو سڑک کے ذریعے سری نگر سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔علاقے کے ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ یہ قتل عام ہے جس میں کم از کم 24 افراد مارے گئے ہیں۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مسلم اکثریتی اس خطے میں خطے کی آزادی کے لیے عسکریت 1989 سے سرگرم ہیں۔حالیہ برسوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کمی کے باعث کشمیر میں موسم گرما میں ہزاروں سیاح آتے ہیں۔کشمیر کی وادی، جس پر انڈیا اور پاکستان دونوں دعویٰ کرتے ہیں لیکن اسے جزوی طور پر کنٹرول کرتے ہیں، سنہ 1989 میں شروع ہونے والی انڈین مخالف بغاوت کے بعد سے عسکریت پسندی کا شکار ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں تشدد میں کمی آئی ہے، لیکن ہزاروں افراد اس تنازع کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ برسوں میں کشمیر میں سیاحوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں زائرین پر آخری بڑا حملہ گذشتہ برس جون میں ہوا تھا، جس میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب  عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس ایک گہری کھائی میں جا گری تھی۔انڈیا نے سنہ 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں (یونین ٹیریٹریز) جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس اقدام سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ پاکستان اور انڈیا سے رابطے میں، ’ذمہ دارانہ حل پر زور‘

لبنانی نژاد برطانوی ارب پتی کنزویٹیو پارٹی سے نالاں، ریفارم پارٹی کو 10 لاکھ پاؤنڈ عطیہ کر دیے

’میٹھی اور چِپچپی موت‘، جب بوسٹن میں شِیرے کا سیلاب آیا

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

افغانستان سے آئے 54 شدت پسند ہلاک: ’یہ گروہ پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنا چاہتا تھا‘، آئی ایس پی آر

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کی تلاش جاری، ایل او سی پر انڈیا اور پاکستان کی جھڑپیں

کیا دنیا کے امیر ترین فرد ایلون مسک کے 100 سے زائد بچے ہیں؟

امریکی بحری جہازوں کو پانامہ اور سوئز نہروں سے مفت گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے: ٹرمپ

کیا دنیا کے امیرتین فرد ایلون مسک کے 100 سے زائد بچے ہیں؟

کینیڈا میں فلپائنی فیسٹول کے شرکاء پر گاڑی چڑھانے والا مشتبہ شخص گرفتار

کینیڈا: ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

وہ ملک جہاں کتے کو چہل قدمی نہ کروانا، بچے کا فیڈر گفٹ کرنا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے نوٹس نہ دینا قابلِ سزا ’جرم‘ ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی