کینیڈا میں فلپائنی فیسٹول کے شرکاء پر گاڑی چڑھانے والا مشتبہ شخص گرفتار


کینیڈا کے شہر وینکوور میں سٹریٹ فیسٹول کے دوران ایک شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وینکوور پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ یہ گاڑی سنیچر کی شام آٹھ بج کر 14 منٹ پر سٹریٹ میں داخل ہوئی جہاں لوگ فلپائنی لاپو لاپو ڈے فیسٹول میں شریک تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ’ڈرائیور کے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی وجہ سے چند افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیںم تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔‘پولیس نے مزید بتایا کہ یہاں سے وینکوور ہی تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ میجر کرائم سیکشن واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔یہ فیسٹول جنوبی وینکوور کے نواح میں ہو رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں متاثرہ افراد اور سڑک پر دور تک بکھری دیگر اشیاء دیکھی جا سکتی ہیں۔ویڈیو میں کم از کم سات افراد زمین پر بے حس و حرکت پڑے دکھائی دے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق وینکوور ہی تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)وہاں ایک سیاہ رنگ کی ایس یو وی بھی موجود ہے جس کا سامنے کا حصہ پِچکا ہوا ہے۔وینکوور کے میئر کینتھ سِم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’آج کے لاپو لاپو ڈے فیسٹول کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں ہوں، اس مشکل وقت میں وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی اس واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ ’اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے پیاروں سے، فلپائنی کینیڈین کمیونٹی اور وینکوور کے تمام شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سب آپ کے ساتھ سوگوار ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی