مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب


بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ 2016، امرناتھ حملہ 2016، پلوامہ حملہ 2019 اور پہلگام حملہ 2025 شامل ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان تمام حملوں کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ اور حملوں کا وقت اور سیاسی مقاصد کیا تھے۔کہا گیا کہ ان طرح کے حملوں کا مقصد بھارت میں سیاسی مقاصد کا حصول رہا ہے۔ ان حملوں کے پیچھے اقتدار کو مستحکم کرنا، اندرونی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا۔ اور عوامی جذبات کو ابھار کر قومی سلامتی کا خودساختہ بیانیہ تیار کیا جاتا ہے۔ آج ایک بار پھر بی جے پی کی جانب سے سیاسی مقاصد کے حصول اور بہار انتخابات کے لیے وہی پرانا کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔وی لاگرز نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامیوں پر کوئی مستعفیٰ ہونے کی بھی جرات نہیں کرتا۔ کیونکہ یہ صرف اپنے سیاسی فائدے کے لیے جنگ اور بھارتیوں کی لاشیں چاہتے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ یہی حربے استعمال کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی