بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 سکھ اہلکار ہلاک


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔واضح رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بی جے پی سینئر رہنما کا وزیراعظم مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ

پاک بھارت کشیدگی کا حل مزاکرات سے ممکن ہے، سیکرٹری جنرل یو این

چین، ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سےسینکڑوں افراد ہلاک

فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

ٹرمپ کا پہلے 100 دنوں میں ’طاقت کا بے مثال مظاہرہ‘: وہ فیصلے جنھوں نے واشنگٹن میں سیاست کا دھارہ بدل دیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی