
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، جب کہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی سے چارج سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار اس ناکام فالس فلیگ آپریشن پر سخت پریشان ہے اور اس ناکامی کا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد جنرل کمار نے فوری طور پر پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی سے انکار کر دیا تھا، جس سے مودی حکومت کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ سے زائد فوج، نیم فوجی دستے، پولیس اور انٹیلیجنس ادارے تعینات ہیں، لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش میں تھی۔