پاک بھارت کشیدگی کا حل مزاکرات سے ممکن ہے، سیکرٹری جنرل یو این


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری مذاکرات سے ممکن ہے۔ ایک بیان میں نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کے لیےتیار ہے جو دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم اور بات چیت کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے، سیکرٹری جنرل یو این نے دونوں ممالک کوکشیدگی میں کمی اور تحمل سےکام لینے پر زور دیا ہے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے نصف سے زائد سیاحتی مقامات بند، سکیورٹی سخت

پہلگام حملہ: انڈین فورسز کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سکیورٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں طریق کار، ہدف اور وقت کی انتخاب کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انڈی

جسٹس عائشہ ملک نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

جسٹس عائشہ ملک نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی

بی جے پی سینئر رہنما کا وزیراعظم مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ

پاک بھارت کشیدگی کا حل مزاکرات سے ممکن ہے، سیکرٹری جنرل یو این

چین، ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سےسینکڑوں افراد ہلاک

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

ٹرمپ کا پہلے 100 دنوں میں ’طاقت کا بے مثال مظاہرہ‘: وہ فیصلے جنھوں نے واشنگٹن میں سیاست کا دھارہ بدل دیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی