جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا


لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک بریگیڈیئر جنرل علی رمضان الریانی کو ان کے گھر میں گھس کر مسلح افراد نے قتل کردیا۔ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے جنرل علی رمضان الریانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ دبیبہ نے ایک بیان میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بریگیڈیئر جنرل علی رمضان الریانی کیلئے سوگوار ہوں، جو آج مجرموں کے ایک گروہ کیخلاف اپنے گھر کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں الخلہ ضلع میں ہونیوالے حملے کے محرکات کے بارے میں حکام نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دبیبہ نے کہا کہ انہوں نے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کی شناخت کیلئے "فوری اور جامع تحقیقات" شروع کرے۔لیبیا کے خبر رساں ادارے الوسط کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ریانی نے مرنے سے پہلے 3 حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ لیبیا 2011ء میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد برسوں سے جاری تنازعات سے نکلنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے، جس نے طاقتور معمر قذافی کا تختہ الٹ دیا تھا۔ یہ ملک مغرب میں دبیبہ کی حکومت اور مشرق میں طاقتور خلیفہ حفتر کی حمایت یافتہ حریف اتھارٹی کے درمیان تقسیم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی