لبنانی نژاد برطانوی ارب پتی کنزویٹیو پارٹی سے نالاں، ریفارم پارٹی کو 10 لاکھ پاؤنڈ عطیہ کر دیے


برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک بڑے عطیہ دہندہ ارب پتی لبنانی نژاد شہری نے اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے ریفارم پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔نائیجیریا میں لبنانی والدین کے ہاں پیدا ہونے والے باسم حیدر نے نائجل فاریج کی ریفارم پارٹی کو دس لاکھ پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے، اس سے قبل وہ قدامت پسند جماعت کو سات لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ کے عطیات دے چکے ہیں۔باسم حیدر نے اتوار کو ٹیلی گراف کو بتایا کہ کنزرویٹو پارٹی ’اپنا راستہ بھول چکی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فاریج وزیراعظم بن سکتے ہیں اور ’اس ملک کو اس کی شان واپس دلا سکتے ہیں۔‘دس لاکھ پاؤنڈ دینے کے اعلان سے باسم حیدر ریفارم پارٹی کے سب سے بڑے ڈونر قرار پائے ہیں اور وہ بلدیاتی الیکشن کے لیے دو لاکھ پاؤنڈ پہلے ہی اس پارٹی کے فنڈ میں جمع کرا چکے ہیں۔۔باسم حیدر جو ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ایک بڑا نام سمجھے جاتے ہیں، سنہ 2010 میں برطانیہ آئے تھے۔انہوں نے نائجیریا میں مواصلاتی نیٹ ورکس کو جدید بنانے کے ٹھیکے لیے۔ وہ سابق کنزرویٹو حکومت سے اس وقت مایوس ہو ہوئے جب برطانیہ کے ٹیکس قوانین میں ایسے لوگوں کے لیے تبدیلی کی گئی جو یہاں کا ڈومیسائل نہیں رکھتے تھے۔حکومت کی پالیسی سے اتفاق نہ کرنے کی وجہ سے باسم حیدر اب اپنے تین سکول جاتے بچوں سمیت خاندان کو برطانیہ سے باہر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ ’میں ہمیشہ کاروبار کا حامی رہا ہوں اور میں نے ہمیشہ ایسی جماعتوں کی حمایت کی جو کاروبار کی حمایت کرتی ہیں۔‘دس لاکھ پاؤنڈ دینے کے اعلان سے باسم حیدر ریفارم پارٹی کے سب سے بڑے ڈونر قرار پائے ہیں۔ فائل فوٹو: روئٹرزباسم حیدر نے کہا کہ ’کنزرویٹو پارٹی نے سننا چھوڑ دیا اور مجھے اس پارٹی کے ساتھ جانا پڑا جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ برطانیہ میں نظام کو دوبارہ ترتیب دے سکتی ہے اور اسے تبدیل کر سکتی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’نائجل اور ریفارم پارٹی ہی ایسا کر سکتے ہیں اور اسی لیے میں ان کی حمایت کر رہا ہوں۔ اگر ہم ایک بہتر مستقبل چاہتے ہیں تو ہمیں ماضی والوں کو فنڈ دینا بند کرنا ہو گا۔‘باسم حیدر کی کاروباری سلطنت میں 100 ملین پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کا ایک وسیع پراپرٹی پورٹ فولیو، ایک کیریبین ہوٹل اور ایک لون کمپنی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیکس میں اصلاحات لائیں گے، وہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، شاید ایک نیا نان ڈومیسائل ٹیکس نظام لے کر آئیں گے، اس لیے امید ہے کہ ایک بار جب وہ وزیراعظم بن جائیں گے تو ہم برطانیہ کو دوبارہ عظیم بنتے ہوئے دیکھیں گے۔‘نائجل فاریج کے ممکنہ طور پر وزیر اعظم بننے کے موضوع پر باسم حیدر نے کہا کہ وہ اپنے امکانات کے بارے میں ’بہت قائل‘ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’نائجل کے پاس وہ سب کچھ ہے، اور اگر فنڈنگ ​​ایک مسئلہ ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اب مستقبل میں یہ مسئلہ رہے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی