پنجاب کی پہلی صوبائی ایئرلائن ’ایئر پنجاب‘ اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری


وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے پہلی صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ اور پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خصوصی اجلاس میں وزیر اعلٰی نے ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دی۔اجلاس میں فوری طور پر چار ایئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر ایئر پنجاب کا آغاز اندرون ملک پروازوں سے کیا جائے گا جبکہ ایک سال بعد بیرون ملک پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔وزیر اعلٰی نے ایئر لائن کے لیے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے ضروری انتظامات کی ہدایت کی ہے۔بیان کے مطابق بلٹ ٹرین لاہور سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی، اس سے سفر کا دورانیہ تقریباً  گھنٹے تک رہ جائے گا۔پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے پلان طلب کیا گیا ہے۔ لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی۔قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ اور شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا تک بھی بلٹ ٹرین چلائی جائے گی۔ لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال اور فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

’آئی ٹی میں سرمایہ کاری کریں‘، وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کو دعوت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی