وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے کے ملزم نوید کو عمرقید کی سزا


پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کرنے کے مرکزی ملزم نوید کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔سنیچر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم سلیم نے ملزم نوید ولد محمد بشیر پر تعزیرات پاکستان کی دفعات اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت چلائے گئے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نوید کو دفعہ 302 کے تحت شہری معظم کے قتل پر عمر قید اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے نوید کو شہریوں اریب، میر عمر فاروق، عمران یوسف اور محمد لیاقت کو زخمی کرنے کا بھی مجرم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری اریب کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نوید کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔مجرم کو متاثرہ شہری کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔فیصلے میں شہری میر حمزہ کو زخمی کرنے پر بھی نوید کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عمران خان اس کیس میں گواہ کے طور پر پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیاسی طرح عمران یوسف اور محمد لیاقت کو زخمی کرنے پر بھی نوید کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔اس مقدمے میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت زخمی ہونے والے دیگر کئی متاثرین عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے اُن کی حد تک مرکزی ملزم کو سزا نہیں دی گئی۔عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس کی رپورٹ کے مطابق نوید کی فائرنگ سے عمران خان سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم متعدد زخمیوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرائے اور نہ ہی  بطور گواہ جج کے سامنے پیش ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی