عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد


بالی وُڈ  کے مشہور اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ہمراہ سابق اہلیہ کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ کو اداکار کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کے گھر کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق فلمی گیان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عامر خان اور رینا دتا کے بیٹے جنید خان کو بھی ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتا 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عامر خان اور رینہ دتہ کے دو بچے جنید خان اور عائرہ خان ہیں۔عامر خان نے رینا دتا سے علیحدگی کے بعد 2005 میں فلم میکر کرن راؤ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔ تاہم عامر خان اور کرن راؤ کی بھی 2021 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ گذشتہ ماہ مارچ میں منظر عام پر آئی تھیں۔    View this post on Instagram           A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)اس کے بعد چند روز قبل نئی جوڑی کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ شام گزارنے نکلی تھی۔ جس کی تصاویر سوفی شائن نے اپنے انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کی تھیں۔ان تصاویر میں چاروں افراد کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عامر خان  نے 13 مارچ کو باضابطہ طور پر گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا اور اپنے تعلقات کے بارے میں کچھ باتیں بھی شیئر کیں تھیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)اس موقع پر گوری سپراٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے ساتھی میں کن خصوصیات کی تلاش میں تھیں اور کیوں انہوں نے عامر خان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ میرا ساتھی مہربان ہو، ایک جینٹل مین ہو اور دیکھ بھال کرنے والا ہو۔‘اس وقت عامر خان عمر 60 برس ہے۔ عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ آنے والی ہے جو کہ ’تارے زمیں پر‘ کا سکیوئل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی