ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت


انگلستان کا بدنصبیب بحری جہاز ٹائٹینک جو 15 اپریل 1912 کو بحر اوقیانوس میں ڈوبا، تاہم بچنے والوں میں سے ایک معروف مسافر کا تحریر کردہ خط گزشتہ روز نیلامی کے دوران 3 لاکھ 99 ہزار ڈالرز (11 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوا۔ اس خط کو آکشن ہاؤس ہنری الڈیریج اینڈ سن نے میوزیم گریڈ قرار دیا اور یہ امریکا کے ایک پرائیویٹ کلکٹر (نادر و نایاب اشیا جمع کرنیوالا) سے ملا اور اسے انتہائی مسابقتی بولی کے بعد ہفتے کو خریدا گیا۔یہ خط فرسٹ کلاس کے مسافر کرنل آرچی بالڈ گریس نے ٹائٹینک کی شمالی بحر اوقیانوس میں غرقابی سے دو روز قبل تحریر کیا اور اسے کورک آئر لینڈ سے میل کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل آرچی جو اس وقت 54 برس کے تھے، انہوں نے جہاز کے بارے میں محتاط انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا، "ویسے تو یہ بہترین ہے لیکن میں اپنے سفر کے اختتام کا منتظر ہوں، پھر میں کوئی رائے دونگا، لیکن بدقسمتی سے وہ وقت نہ آسکا اور جہاز دو روز بعد ڈوب گیا۔"کرنل آرچی بالڈ گریس ڈوبنے سے تو بچ گئے لیکن جان بچانے کےلیے برفانی پانی میں کودنے اور کافی دیر اس میں رہنے کی وجہ سے بیمار رہنے لگے اور اسی کیفیت میں مبتلا رہتے ہوئے 8 ماہ بعد انتقال کرگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی