
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس آراہم پریس بریفنگ ایسے موقع پر دی جائے گی جب کہ آج ہی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔