پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، محمد خالد جمالی


پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ روس میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو فیصلہ کن جواب دے گا۔ اس حوالے سے پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا۔محمد خالد جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،  بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے، پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان کی طرف آتا ہوا پانی روکنا شروع کر دیا

پاکستان کی اپنی حدود سے بھارت جانے والی درآمدات پر پابندی عائد

روس کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش

کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو خواتین کو بااختیار بنا اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو ’خواتین کو بااختیار‘ اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ٹرانزٹ اور ری فیولنگ کے سٹریٹجک مرکز تک، گوادر ایئرپورٹ کا سفر

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی