ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا


برادر اسلامی ملک ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے، اعلیٰ عسکری افسران، ترک سفارتی نمائندگان اور مقامی معززین نے پرجوش خیرمقدمی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی کی بندرگاہ پر گونجتے قومی ترانوں اور لہراتے پرچموں کے درمیان یہ منظر پاک ترک برادری کی لازوال دوستی کا حسین مظہر بن گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خیرسگالی دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کرےگا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔دورے کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں، مشقیں، اور ملاقاتیں طے ہیں جن میں دفاعی حکمتِ عملی، بحری سلامتی اور فنی تبادلوں پر تفصیلی بات چیت کی جائےگی۔ٹی سی جی بیویوک آدا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو “آدا درجے” کے تحت تیار کیا گیا۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں، سونار، ریڈار اور برقی جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری نگرانی، دہشت گردی کے انسداد اور دفاعی مشنوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ یہ دورہ عوامی سطح پر بھی بھائی چارے، محبت، اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ اعتماد، باہمی عزت، اور مشترکہ نظریے پر مبنی رہے ہیں۔ یہ دورہ اس دوستی کو نئی جہت دے گا اور آنے والے وقت میں مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگراموں اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیش خیمہ بنےگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان کی طرف آتا ہوا پانی روکنا شروع کر دیا

پاکستان کی اپنی حدود سے بھارت جانے والی درآمدات پر پابندی عائد

روس کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش

کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو خواتین کو بااختیار بنا اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو ’خواتین کو بااختیار‘ اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ٹرانزٹ اور ری فیولنگ کے سٹریٹجک مرکز تک، گوادر ایئرپورٹ کا سفر

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی