بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا


بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔نوشکی لیویز کنٹرول کے مطابق واقعہ اتوار کو نوشکی سے 40 کلومیٹر دور زرین جنگل میں البت کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے نوشکی کو خاران سے ملانے والی سڑک پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا۔لیویز کے مطابق مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے ٹرکوں اور مشنری کو آگ لگا کر تباہ کر دیا اور چار مزدوروں کو اغوا کر کے پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔گذشتہ روز اسی طرح کے ایک واقعے میں قلات سے عسکریت پسندوں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو اغواکر لیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔قلات کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ’یہ واقعہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کوئٹہ سے تقریباً 110 کلومیٹر دور قلات کی تحصیل منگچر میں اُس وقت پیش آیا جب سینٹرل جیل گڈانی سے 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا۔‘’منگچر کے قریب خزینی کے مقام پر 12 سے زائد مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی۔‘ادھر گذشتہ ہفتے نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک کے پھٹنے سے لگی آگ کے متاثرین میں سے مزید چار زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ان اموات سے حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش

ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو خواتین کو بااختیار بنا اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ضلع مہمند کے نجیب اللہ جو ’خواتین کو بااختیار‘ اور نوجوانوں میں علم پھیلا رہے ہیں

ٹرانزٹ اور ری فیولنگ کے سٹریٹجک مرکز تک، گوادر ایئرپورٹ کا سفر

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، محمد خالد جمالی

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی