
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دے دیا۔ نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان کے واضح مؤقف کو تشکیل دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے دوٹوک کہا بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انکا خطاب کسی بھی بھارتی حملے کا جواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ ہے۔