بہت شرم کی بات ہے٬ دیگر ممالک نے بزدلانہ حملے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا


گزشتہ شب بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف شہریوں پر فضائی حملے کیے جس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے ممالک میں تشویش کی لہر دور گئی جبکہ اقوام متحدہ، امریکا، چین، جاپان اور ترکیہ کی جانب سے بھارت کی اس جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ بھارتی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شرم ناک قرار دیا گیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ حملے شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے بھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو ہی جنگ کا مورد الزام ٹھہرایا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت اور پاکستان سے فوجی تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکیہ نے اس بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر نے ملاقات کرکے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چین کی جانب سے بھی بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے کام لیں، صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں، فریقین اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ جاپان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر کیے گئے فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے صورتِ حال مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔ جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشیماسا حیاشی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی انتقامی کارروائیوں کو بھڑکا سکتی ہے اور صورتِ حال کے مکمل فوجی تصادم میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سڈنی فائرنگ واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی و افغان پروپیگنڈا مہم بے نقاب

پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

تجارتی رکاوٹوں، بے روزگاری اور غربت کے باوجود افغانستان کی معیشت میں تیزی کیسے آئی؟

’خطے میں سب سے کم مہنگائی‘: تجارتی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی اقتصادی شرحِ نمو پاکستان سے بہتر کیسے ہے؟

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر ’دہشت گردانہ‘ حملے میں 11 شہری ہلاک، پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی