
پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔ ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی۔اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔پاکستانی سائبر حملے میں بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس بھی ہیک کرکے ویب سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا۔ بارڈر سیکورٹی فورسز، انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، یونیک آئڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا گیا۔