بھارت میں ’ایکس‘ کے 8 ہزار اکاؤنٹس بلاک


بھارتی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو بھی جارحیت کی زد میں لے لیا، ایکس انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا گیا۔ جبکہ انسٹا گرام پر معروف مسلم نیوز پیج پر پابندی عائد کردی۔ بھارت کی نام نہاد سیکولرزم کا پول کھل گیا ہے، مودی سرکار نے عالمی میڈیا اداروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی، ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا کوئی جواز نہیں پیش کیا گیا۔ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہم تمام تر قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں، صارفین کو بھی مشورہ ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔ایکس انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت، قانونی جواز فراہم نہیں کیا۔واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں دراندازی کرکے مودی سرکار کے ہرکارے سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پاکستان میں حملوں کا پروپیگنڈا کر رہے تھے، ایسے میں بعض ایکس اکاؤنٹس سے حقائق بتائے جانے اور فیک نیوز کی تردید کا سلسلہ بھی جاری تھا۔مودی سرکار نے اپنی حکومت کے بیانئے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے ایکس انتظامیہ کو فہرست ارسال کرکے آزادی اظہار رائے پر کاری ضرب لگادی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

بھارت میں ’ایکس‘ کے 8 ہزار اکاؤنٹس بلاک

وزارت اقتصادی اُمور کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے قرض کی اپیل اور کراچی پورٹ کی تباہی کی خبر: ’انڈین میڈیا آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے‘

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل کرنے والی گمراہ کن ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے

پانی میں بم کو ناکارہ بنانے کے ماہر وہ جاسوس جن کی پراسرار گمشدگی برسوں بعد بھی معمہ ہے

ڈیڑھ سال بعد ملک میں ایکس سروس بحال

پی ٹی اے نے بھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

ٹوئٹر پرسندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ

دشمن عناصر کے جدید سائبر حملوں کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی سے فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں شدید کمی

’آپریشن سندور‘: انڈین صارفین پاکستان کے خلاف آپریشن کے نام کو معنی خیز کیوں قرار دے رہے ہیں؟

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں بڑی تبدیلی

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں تبدیلی کی تیاری

آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر بند ہو جائے گا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی