آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر بند ہو جائے گا


واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن صرف چند گھنٹوں کے اندر میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ واٹس ایپ اب صرف ان ایپل ڈیوائسزپر چلے گا جن میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم15.1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا،فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے،جو بھی ایپل کے یہ 3 آلاتy استعمال کر رہا ہےآج سے وہ واٹس ایپ پر پیغامات بھیج یا وصول نہیں کر سکے گا۔آج کی تاریخ کے بعد صرف انہی ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس سسٹم15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا، ان متاثرہ ڈیوائسزمیں آئی فون 5s، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس شامل ہیں، اگرچہ یہ فونز اب واٹس ایپ صارفین کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن اس فیصلے سے پرانی ڈیوائسز کے بہت سے مداح مایوس ہو جائیں گے۔واٹس ایپ کے ترجمان نے میل آن لائن کو بتایاکہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ کون سی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد کم ہے، ہو سکتا ہے کہ ان آلات میں تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہوں، یا ان میں واٹس ایپ چلانے کے لیے درکار فعالیت کی کمی ہو۔فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے،تاہم جب میٹا ملکیت والی کمپنی اپنا اگلا بڑا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرے گی تو یہ تبدیل ہو جائے گا، وہ ڈیوائسز جو کم از کم آئی او ایس 15.1یا اس سے زیادہ اپ ڈیٹ نہیں کر پا رہی ہیں وہ واٹس ایپ کا کوئی فیچر استعمال نہیں کر سکیں گی۔یہ بات قابل غور ہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصہ قبل ان ماڈلز کو سپورٹ کرنا بند کر دیا تھا،متاثرہ فونز میں سب سے پرانا آئی فون 5s ایک دہائی قبل 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ آئی فون 6 پلس صرف ایک سال بعد 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا، آئی فون کے ان تمام ماڈلز کو ایپل نے 2016 میں بند کر دیا تھا اور انہیں سرکاری طور پر متروک قرار دے دیا گیا تھا۔متروک مصنوعات کی فہرست میں شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایپل سروس نہیں دے گا، سروس فراہم کرنے والوں کو پرزے فراہم نہیں کرے گا یا ڈیوائس کے لیے اہم سافٹ ویئر اور سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔مز ید براں واٹس ایپ کے علاوہ ، Spotify اور Instagram پہلے سے ہی ان تمام پرانی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہیں، واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آلات اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کن آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کے فون کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے؟یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ فی الحال کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں،سیٹنگز ایپ کھولیں، جنرل کو منتخب کریں، اوراباؤٹ ٹیب پر ٹیپ کریں، ورژن کے عنوان کے تحت آپ آئی او ایس کے موجودہ نمبر کو دیکھ سکیں گے، اگر آپ کو اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو جنرل لیبل والے ٹیب پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔دوسری جانب میٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے Meta AI میٹا کی ایک اختیاری سروس ہے جو آپ کے سوالات کے جواب دے سکتی ہے، آپ کو کچھ سکھا سکتی ہے یا نئے آئیڈیاز کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم جیسے ہی یہ فیچر برطانوی صارفین کے لیے آنا شروع ہوا، بہت سے لوگ اس تبدیلی سے ناخوش تھے۔ایکس پرایک صارف نے لکھا کہ میں واٹس ایپ میں میٹا اے آئی سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں؟ بٹن مسلسل راستے میں منڈلا رہا ہے اور میں اسے کبھی استعمال نہیں کروں گا جبکہ ایک اورصارف نے مذاق کیاکہ اتنا بڑا "Ask AI" بٹن واٹس ایپ خدا کیلئے مجھے اکیلا چھوڑ دو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر بند ہو جائے گا

سوزوکی آلٹو کے نئے رنگ نے صارفین کو متوجہ کر لیا

ٹاپ ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

دو شاہی خاندانوں کے خزانوں کا حصہ رہنے والا نایاب نیلا ہیرا جس کی ماضی کی کہانی اسے کروڑوں ڈالرز میں فروخت کروا سکتی ہے

سکولوں میں AI کو لازمی مضامین میں شامل کر دیا گیا

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

نپولین: سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

جی ٹی اے فینز کو بڑا دھچکا

اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیلئے اہم خبر

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

نوکیا کا پاکستان میں فونز سستے کرنے کا اعلان۔۔ متوقع قیمت بھی بتا دی

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

’سادہ مگر طاقتور‘: صفائی کے لیے آزمودہ سرکہ کیا جراثیم اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی