اورنگزیب نام بھارت کیلئے آج بھی بھیانک خواب۔۔ پاکستانیوں کے دل جیتنے والے وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد آخر ہیں کون؟


رات کے اندھیرے میں جب ایک مضبوط، پراعتماد آواز ابھری: "میں ہوں ایئر وائس مارشل اور میں وہیں سے بات شروع کروں گا جہاں ختم ہوئی تھی... پاکستان فضائیہ 6، انڈین فضائیہ 0", تو پورا ملک سنبھل کر بیٹھ گیا اور پھر سوشل میڈیا پر ایسا طوفان آیا جو اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی یہ بریفنگ صرف ایک اعلان نہیں تھی، یہ جذبہ، اعتماد، اور مہارت کا وہ مظاہرہ تھا جس نے ہر پاکستانی کو فخر سے سینہ چوڑا کر دیا۔ چاہے وہ ان کی دبنگ باتیں ہوں، یا انڈین پائلٹس کی انٹرسیپٹ آڈیو کلپس، ہر لفظ گویا دشمن کو آئینہ دکھا رہا تھا۔ "راتوں رات ہیرو، لمحوں میں قومی کرش!" ایک جانب پاکستان کے جنگی طیارے سلامت، دوسری طرف انڈیا کے رافیل، ایس یو-30 اور میگ-29 زمین بوس۔ لیکن صرف دشمن کے طیارے نہیں گرے پاکستان میں ہزاروں دل بھی اورنگزیب احمد کی شخصیت، انداز اور الفاظ پر فدا ہو گئے۔ اور بس پھر کیا تھا، ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوا: #PAF6IAF0 مگر ٹرینڈنگ صرف فوجی فتح تک محدود نہیں رہی۔ ہزاروں پوسٹس میں انہیں "نیشن کا کرش" کہا جانے لگا۔ خاص طور پر نوجوان لڑکیاں ان کی حاضر جوابی، پروفیشنلزم اور پرکشش انداز سے متاثر ہو کر تعریفوں کے پل باندھنے لگیں۔ "صرف فائٹر نہیں، لیڈر بھی" ایئر وائس مارشل اورنگزیب کا ریکارڈ غیرمعمولی ہے۔ 1992 میں کمیشن لینے والے یہ آفیسر کئی آپریشنز، ائیر بیسز اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تک اپنی قیادت کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ چین اور پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے، سعودی عرب سے لے کر اسلام آباد تک اپنے ہر عہدے پر وہ نیا معیار قائم کرتے گئے۔ آج وہ پاکستان ایئر فورس کے آپریشنز کے اہم ترین عہدے پر فائز ہیں، اور ستارۂ امتیاز (ملٹری) بھی حاصل کر چکے ہیں۔ مگر ان سب کے ساتھ، اب وہ سوشل میڈیا کے "دلوں کے جنرل" بھی کہلانے لگے ہیں۔ جب کہ کچھ صارفین نے مشہور بادشاہ اورنگزیب سے تشبیہہ دیتے ہوئے کمنٹ کیے کہ “اورنگزیب نام کے لوگ ہمیشہ بھارت کیلئے ایک بھیانک خواب بنے رہیں گے“ اور “چھاوا' فلم میں بادشاہ اورنگزیب کو دیکھنے کے بعد حواس باختہ بھارتیوں کو اب ایئر وائس مارسل اورنگیزب احمد کا نام بھی ہمیشہ یاد رہے گا“

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارت کے حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ دی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران ’انفارمیشن وار‘ اور وہ فوجی اہلکار جو اس ’جنگ‘ کا چہرہ بن گئے

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

بھارت پر برتری۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ! سرمایہ داروں کا اعتماد بحال

پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی.. ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی دبنگ بریفنگ

تجارتی جنگ میں 90 دن کا وقفہ، محصولات میں کمی اور ’بدلتے لہجے‘: امریکہ اور چین کے مذاکرات جن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی