جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔


جرمن ٹیکنالوجی کمینی SAP نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ "بزنس انلیشڈ – انوویشن ڈے" کی تقریب منعقد کی جس میں میں پاکستان میں کام کرنے والی مختلف بڑی کمپنیوں کے نمائندوں، SAP کے نمائندگان، شراکت داروں اور صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ڈیٹا ٹیکنالوجیز کے انضمام کے ذریعے پاکستان میں کاروباری جدت کے مستقبل پر گفتگو کی۔ ایس اے پی پاکستان، بحرین، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول میں کامیابی انہی اداروں کا مقدر ہے جو ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور ایپلیکیشنز کو اس انداز میں مربوط کریں جو لچک، ترقی اور جدت کا ذریعہ بنے۔ ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں ایپلیکیشنز، ڈیٹا اور AI کا امتزاج نہ صرف کارکردگی میں بہتری لاتا ہے بلکہ مکمل طور پر نئے امکانات کو بھی جنم دیتا ہے۔ SAP اداروں کو اعتماد کے ساتھ ترقی، مقصد کے ساتھ جدت اور تیزی سے بدلتے ماحول میں ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے صدر احسان ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اداروں کے بدلتے رجحانات اور مربوط ڈیٹا حکمت عملی کے تحت پاکستانی کمپنیاں مستقبل کیلئے کس طرح خود کو تیار کر سکتی ہیں۔ ایس اے پی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آٹومیشن ایکسپرٹ، مخائل آویتیسوف نے "Joule AI" اور اس کے کاروباری استعمالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جب کہ SAP کے علاقائی سلوشن ایڈوائزر، فراز الحق نے بتایا کہ کس طرح SuccessFactors، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعے تقویت حاصل کر کے مستقبل کے کام کے ماحول کو تشکیل دے رہا ہے۔ کسٹمر اسپاٹ لائٹ اس تقریب کا ایک نمایاں حصہ رہا، جہاں ممتاز اداروں نے SAP کے ساتھ اپنی کامیاب شراکت داری کے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ کے الیکٹرک، ٹپال ٹی، اور مارٹن ڈاؤ گروپ نے بتایا کہ SAP کی ٹیکنالوجیز نے کس طرح ان کی کاروباری رفتار، اختراع اور لچک میں اضافہ کیا۔ عاطف اسلم (CIO) اور محمد عامر غزانی (CFO) – کے الیکٹرک، محمد عامر جمیل جی ایم آئی ٹی ٹپال ٹی، اور انعم جاوید اکھائی – چیف گروتھ آفیسر، مارٹن ڈاؤ گروپ و ڈائریکٹر، ویلنوکس نے SAP سلوشنز کے ذریعے اختراع، کمپلائنس، اور پائیداری کے سفر پر روشنی ڈالی۔ SAP کا انتخاب صارفین کےخدمات کے شعبے میں کلاؤڈ پر مبنی چابکدستی اور آپریشنل ایکسیلنس کی جانب ایک جراتمندانہ قدم ہے۔ بریک آؤٹ سیشنز میں فنانس، HR اور بزنس آپریشنز سے متعلق SAP کے جدید سولوشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے سیکھا کہ کس طرحآرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی SAP ٹیکنالوجیز اداروں کو بصیرت، منصوبہ بندی، اور عمل کے ذریعے پروکیورمنٹ میں تزویراتی برتری دلاتی ہیں۔ تقریب میں فنانس، HR، اور بزنس آپریشنز سے متعلق SAP کے جدید حلوں پر مبنی بریک آؤٹ سیشنز بھی منعقد ہوئے۔ شرکاء نے جانا کہ کس طرح SAP، AI سے تقویت یافتہ جدت کے ذریعے فنانس اور خریداری کو از سر نو ترتیب دے رہا ہے – بالخصوص "ٹریپل کراؤن آف پروکیورمنٹ" یعنی بصیرت، منصوبہ بندی، اور عمل درآمد کے ذریعے۔ ہیومن ریسورس کے میدان میں، SAP SuccessFactors کے AI پر مبنی فیچرز کے ذریعے ایک بہتر، مربوط اور مستقبل سے ہم آہنگ ورک فورس تشکیل دینے پر روشنی ڈالی گئی۔ ایک اور سیشن میں بتایا گیا کہ کس طرح Signavio، LeanIX، اور WalkMe جیسے ٹولز اداروں کو بزنس ٹرانسفارمیشن کے بہتر نظم و نسق، پیچیدہ عمل کو سادہ بنانے، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مدد دے رہے ہیں۔ تقریب کے دوران "SAP Business Data Cloud" کی مدد سے سامعین نے دریافت کیا کہ کس طرح سیاق و سباق سے بھرپور ڈیٹا، AI ایجنٹس کو طاقت دے کر چیلنجز کے حل اور پروسیس انٹیلیجنس کو وسعت دے رہا ہے۔ ایس اے پی کے "GROW with SAP" اور "RISE with SAP" سیشنز میں یہ واضح کیا گیا کہ SAP کا کلاؤڈ ERP، بزنس AI، اور بزنس ڈیٹا کلاؤڈ – جو SAP بزنس ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر مجتمع ہیں – کس طرح بے مثال کاروباری ویلیو فراہم کر رہے ہیں۔ شرکاء نے براہ راست SAP صارفین کی کہانیوں سے جانا کہ ان حلوں کے ذریعے کس طرح انہوں نے جدت اور ترقی کا سفر طے کیا۔ ایس اے پی بزنس سوٹ SAP Business Suite کے ایک سیشن میں یہ واضح کیا گیا کہ مسلسل جدت کا سفر محفوظ کلاؤڈ آپریشنز، آزمودہ طریقہ کار، اور مالیاتی مراعات کے ذریعے کس طرح ممکن ہے – جسے صارفین کی کامیابی کی حقیقی مثالوں سے تقویت دی گئی۔ تقریب بھر میں گفتگو کا محور اشتراک، ترقیاتی حکمتِ عملی، اور انٹرپرائز ایکو سسٹم کی جدت رہا۔ SAP کا "بزنس اَنلیشڈ – انوویشن ڈے" پاکستان کے ڈیجیٹل جدت کے سفر میں ایک سنگ میل کے طور پر سامنے آیا – جس نے یہ ثابت کر دیا کہ جدید، مربوط اور ذہین انٹرپرائز سلوشنز ہی مستقبل کے کامیاب کاروبار کی بنیاد ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

لڑائی بڑھتی تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوتا۔۔ بلوم برگ کی رپورٹ

پاکستانی اور چینی فوجیوں کا سرحد پر رقص۔۔ دلچسپ ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے ! دیکھیں

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران ’انفارمیشن وار‘ اور وہ فوجی اہلکار جو اس ’جنگ‘ کا چہرہ بن گئے

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی