لڑائی بڑھتی تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوتا۔۔ بلوم برگ کی رپورٹ


پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی کشیدگی کے دوران کئی بین الاقوامی اداروں، معاشی ماہرین، اور سلامتی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا، تو بھارت کو ناقابلِ تلافی معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا۔ معروف امریکی ادارہ "بلوم برگ" نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ اگر دونوں ممالک ایک جامع امن معاہدے پر اتفاق کر لیں، تو خطے کی معیشت میں ایک نئی روح پھونکی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق کشیدگی نہ صرف سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرتی ہے بلکہ ترقی کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو تقریباً 83 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس نقصان کا حجم بھارت کی معیشت کے تناظر میں غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔ امریکی ادارہ "اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (S&P)" نے خبردار کیا کہ اگر تناؤ طویل ہو جاتا تو غیر ملکی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ منصوبے بری طرح متاثر ہو سکتے تھے۔ ان کے مطابق سپلائی چین کی منتقلی اور کاروباری اعتماد کو مستقل نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی موجود تھا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بحران نے نہ صرف جنگ کی قیمت کو اجاگر کیا بلکہ امن کی اہمیت کو بھی دو ٹوک انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فریج کو جراثیم سے پاک رکھنے کے وہ گُر جن کے بارے میں جاننا جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ضروری ہے

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

گرمیوں میں نہار منہ ستو کا شربت کیوں پینا چاہیئے؟ صدیوں سے استعمال ہونے والے شربت کے جادوئی فائدے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

200 سانپوں سے خود کو کٹوا چکا ہوں۔۔ یہ شخص خود اپنی جان سے کیوں کھیلتا ہے؟ حیران کن وجہ بھی بتا دی

اگر تم وہاں ہوتے تو۔۔ زخمی سیف نے اسپتال میں بیٹے سے ایسا کیا کہا تھا جس نے ابرہیم علی خان کو اندر سے توڑ دیا؟

بھارتی حملے میں چپس بیچنے والا حیدر بھی شہید۔۔ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جو واحد سہارا تھا ! دل دکھا دینے والی ویڈیو

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی