اگر تم وہاں ہوتے تو۔۔ زخمی سیف نے اسپتال میں بیٹے سے ایسا کیا کہا تھا جس نے ابرہیم علی خان کو اندر سے توڑ دیا؟


اداکار ابراہیم علی خان نے حال ہی میں ایک ایسے لمحے کو یاد کیا جو ان کی زندگی کا رخ بدل گیا۔ وہ لمحہ جب اُن کے والد، سیف علی خان، چاقو کے وار سے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل تھے۔ یہ وہ رات تھی جسے ابراہیم آج بھی بھلا نہیں پاتے۔ وہ اپنی پہلی فلم نادانیاں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ رات کی شفٹ تھی اور وقت تقریباً 5:30 کا۔ فون آیا کہ سیف علی خان پر گھر میں حملہ ہوا ہے۔ ابراہیم بھاگتے ہوئے اسپتال پہنچے، جہاں سرجری کے بعد سیف آئی سی یو سے باہر آئے تھے۔ "انہوں نے آنکھیں کھولیں، سارہ سے بات کی، اور مجھ سے کہا: ‘اگر تم وہاں ہوتے تو تم اس آدمی کو بہت مارتے۔’ وہ جملہ سنتے ہی میرے آنسو بہنے لگے۔ میں بس یہی سوچتا رہا، کاش میں وہاں ہوتا۔” ابراہیم نے بتایا کہ خبر سن کر ان کے ذہن میں خوفناک خیالات آنے لگے۔ "چاقو مارا گیا ہے" — یہ جملہ انہیں اندر سے توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لمحہ ان کے لیے بہت بھیانک اور تکلیف دہ تھا، لیکن اسی نے انہیں اپنے والد کے اور قریب کر دیا۔ "جب آپ کسی اپنے کو موت کے اتنے قریب دیکھتے ہیں، تو پھر رشتہ بدل جاتا ہے، نظر بدل جاتی ہے۔” یاد رہے، یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا، جب ایک اجنبی شخص نے ممبئی میں سیف کے گھر میں گھس کر حملہ کیا۔ چاقو کے چھ وار لگے اور سیف کو زخمی حالت میں رکشے میں اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ابراہیم انہیں لے کر گئے، تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق تیمور ان کے ساتھ تھا۔ پولیس اب تک اس کیس میں ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیئرز مورگن کا انڈیا پاکستان پر شو: ’یہ مباحثہ نہیں حملہ تھا، انڈین مہمانوں کو مائیک بھی دیا گیا اور کھلی چھوٹ بھی‘

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

فریج کو جراثیم سے پاک رکھنے کے وہ گُر جن کے بارے میں جاننا جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ضروری ہے

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

گرمیوں میں نہار منہ ستو کا شربت کیوں پینا چاہیئے؟ صدیوں سے استعمال ہونے والے شربت کے جادوئی فائدے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

200 سانپوں سے خود کو کٹوا چکا ہوں۔۔ یہ شخص خود اپنی جان سے کیوں کھیلتا ہے؟ حیران کن وجہ بھی بتا دی

اگر تم وہاں ہوتے تو۔۔ زخمی سیف نے اسپتال میں بیٹے سے ایسا کیا کہا تھا جس نے ابرہیم علی خان کو اندر سے توڑ دیا؟

بھارتی حملے میں چپس بیچنے والا حیدر بھی شہید۔۔ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جو واحد سہارا تھا ! دل دکھا دینے والی ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی