بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے


پاکستانی افواج نے گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے دوران ایک بار پھر اپنی جانوں کی قربانی دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تازہ تفصیلات کے مطابق جھڑپوں میں پاک آرمی اور فضائیہ کے 11 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔ ان شہداء میں بری فوج کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، جنہوں نے سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں وطن کے نام کر دیں۔ فوجی شہداء کے نام، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے پاک فوج کے شہداء میں نائیک عبدالرحمٰن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے شہداء میں سکوڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینیئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینیئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ بھارتی گولہ باری میں شہریوں کا نقصان، معصوم جانیں ضائع آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب اچانک حملہ کیا جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے۔ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل ہیں۔ چار دن کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی جھڑپیں تقریباً چار روز تک جاری رہیں، جس کے بعد سنیچر کے روز دونوں ملکوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ تاہم اس وقفے سے پہلے جانی و مالی نقصان ہو چکا تھا جس کا دکھ متاثرہ خاندان کبھی نہیں بھول سکیں گے شہداء اور زخمیوں کے لیے وزیراعظم کا امدادی اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ شہری شہداء کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو دس سے بیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ فوجی شہداء کے اہلِ خانہ کو رینک کے مطابق ایک کروڑ سے 1.8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ رہائش، مکمل تنخواہ، بچوں کی مفت تعلیم اور ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی پیکج میں شامل ہے۔ زخمی فوجیوں کے لیے امداد 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔آر

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

لڑائی بڑھتی تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوتا۔۔ بلوم برگ کی رپورٹ

پاکستانی اور چینی فوجیوں کا سرحد پر رقص۔۔ دلچسپ ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے ! دیکھیں

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران ’انفارمیشن وار‘ اور وہ فوجی اہلکار جو اس ’جنگ‘ کا چہرہ بن گئے

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی