بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟


پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 19 روز گزرنے کے باوجود یہ بندش برقرار ہے، جس کے باعث ہزاروں بھارتی پروازیں یا تو منسوخ ہو چکی ہیں یا معمول سے کہیں زیادہ تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔ دو ہزار پروازیں متاثر، نقصانات بڑھتے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم دو ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ طویل فضائی راستوں اور متبادل روٹس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو فیول، وقت اور آپریشنل لاگت میں شدید اضافہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ صرف 18 دنوں میں یہ نقصان 400 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ جنگ بندی کے باوجود بھارتی ہوائی اڈے خاموش حیرت انگیز طور پر، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھارت کے 24 ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے۔ پروازیں معطل، طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ آج کے دن کی ہی بات کی جائے تو 444 فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔ کشمیر اور لداخ کے ہوائی اڈے بند، سینکڑوں پروازیں رُک گئیں رپورٹس کے مطابق سری نگر ایئرپورٹ کی 65 پروازیں روزانہ منسوخ کی جا رہی ہیں، جو گزشتہ سات دنوں سے بند ہے۔ اسی طرح لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ کی بھی تمام 30 پروازیں آج منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جموں ایئرپورٹ سے اڑنے والی 30 فلائٹس بھی متاثر ہو چکی ہیں، اور وہاں موجود تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن پر دباؤ برقرار امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جیسے بڑے شہروں کے ہوائی آپریشنز کو روزانہ لاکھوں کا جھٹکا لگ رہا ہے۔ جبکہ فضائی روٹس کی بندش نے نہ صرف انڈسٹری کو مالی بحران میں دھکیل دیا ہے، بلکہ مسافروں کی زندگیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

200 سانپوں سے خود کو کٹوا چکا ہوں۔۔ یہ شخص خود اپنی جان سے کیوں کھیلتا ہے؟ حیران کن وجہ بھی بتا دی

اگر تم وہاں ہوتے تو۔۔ زخمی سیف نے اسپتال میں بیٹے سے ایسا کیا کہا تھا جس نے ابرہیم علی خان کو اندر سے توڑ دیا؟

بھارتی حملے میں چپس بیچنے والا حیدر بھی شہید۔۔ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جو واحد سہارا تھا ! دل دکھا دینے والی ویڈیو

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

لڑائی بڑھتی تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوتا۔۔ بلوم برگ کی رپورٹ

پاکستانی اور چینی فوجیوں کا سرحد پر رقص۔۔ دلچسپ ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے ! دیکھیں

سیز فائر کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال: پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور فائنل کی نئی تاریخ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی