پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے6 غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں مرحلے کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز کیلئے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی ہے جو آئندہ میچوں میں کراچی کنگز میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑی کراچی کنگز کو جوائن کر رہے ہیں، وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر ٹم سائفرٹ بھی ٹیم کو جوائن کریں گے۔کراچی کنگز کیلئے اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے جیمز ونس بھی پاکستان واپس آ رہے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر اور افغان لیجنڈ محمد نبی بھی باقی میچز کیلئے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلین وکٹ کیپربیٹر بین مکڈرمٹ بھی اپنی دستیابی سے آگاہ کرچکے ہیں، کراچی کنگز کے چھٹے دستیاب کھلاڑی اسکاٹش بیٹر جارج منسی ہیں جنہیں گزشتہ روز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 17 مئی کو پشاور زلمی کیساتھ راولپنڈی میں ہوگا، کراچی کنگز اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو سات تین سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی