بجلی اور اولے گرنے سے اڑتا جہاز سامنے سے ٹوٹ گیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر


بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی دہلی سے سری نگر جانے والی پرواز اُس وقت خطرناک صورتحال سے دوچار ہو گئی جب شدید ژالہ باری نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 227 مسافروں کو لے کر اُڑنے والی فلائٹ 6E2142 اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی تھی کہ اچانک خراب موسم نے اس کا راستہ روک لیا۔ بدھ کی شام، جب طیارہ مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں داخل ہوا، تو اچانک آسمان پر گرجتی بجلی اور تیز ژالہ باری نے عملے اور مسافروں دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ طیارے کے اگلے حصے کو واضح نقصان پہنچا، جس کے باعث پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ خوش قسمتی سے، شام 6:30 بجے کے قریب طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر محفوظ انداز میں اتار لیا گیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو، جو جہاز میں موجود ایک مسافر نے ریکارڈ کی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں طیارے کے اندر کے مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں خوفزدہ مسافر جھٹکوں کے دوران ایک دوسرے کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہر جھٹکے کے ساتھ کیبن میں پریشانی، گھبراہٹ اور آہوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔ لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا، تاہم جہاز کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ انڈیگو انتظامیہ نے اس ایئرکرافٹ کو “AOG” یعنی “ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ” قرار دیتے ہوئے عارضی طور پر سروس سے ہٹا دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں: ششی تھرور کا الزام

اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر کے نو بچے ہلاک: ’بہت ہو گیا، ہم پر رحم کریں، ہم نقل مکانی اور بھوک سے تھک چکے ہیں‘

’امریکہ میں نہ بننے پر 25 فیصد ٹیرف،‘ ٹرمپ کی آئی فون کے بعد تمام سمارٹ فونز کے لیے دھمکی

کویت میں درجنوں افراد کی شہریت منسوخ ، وجہ کیا بنی؟

بھارتی جنگی جنونیت پر سکھ برادری میں شدید غم و غصہ ،عالمی عدالت سے رجوع

آتش زنی کا شبہ، خاندان کی ہلاکت اور شواہد ضائع ہوجانا: برطانیہ میں انصاف کے منتظر پاکستانی نژاد ڈاکٹر شکور کی کہانی

مودی کی جارحانہ پالیسیوں سے بھارت کی معیشت خطرے میں آگئی

بھارت کی عالمی محاذ پر مشکلات، بنگلادیش کا بھی بڑا یو ٹرن

’مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل رہا‘، صدر ٹرمپ کی یورپی یونین کو 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

’بس، بہت ہو گیا‘: نیتن یاہو کے لیے ہنگامہ خیز ہفتہ، غزہ میں بھوک اور عالمی ’سفارتی سونامی‘ کے بیچ خاموش بیٹھے ٹرمپ

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

رانی گایتری دیوی جن سے اندرا گاندھی ان کے حسن کی وجہ سے حسد کرتی تھیں

ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، بھارتی پروازوں کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی