کویت میں درجنوں افراد کی شہریت منسوخ ، وجہ کیا بنی؟


کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر 12 سو سے زائد افراد کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے ان میں سے بعض نے جعل سازی جبکہ کچھ نے غیرقانونی طریقے سے شہریت حاصل کی تھی۔رپورٹس کے مطابق مجموعی طورپر جن 1292 افراد کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے ان میں 8 ایسے تھے جو شہریت قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔مذکورہ افراد کے پاس دوسری شہریت بھی تھی جس کی کویتی قانون میں اجازت نہیں ہے۔189 افراد سے کویتی شہریت جھوٹ اور جعل سازی کے باعث واپس لی گئی جبکہ 1021 افراد سے وسیع تر ملکی مفادات کی خاطر کویتی شہریت واپس لی گئی۔فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ:کویت میں فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اس طریقہ کار پر عمل کرسکتے ہیں۔خلیجی ملک کویت میں فیملی وزٹ ویزا کے لیے بیوی، بچے اور والدین کے لیے 400 دینار جبکہ بھائی، بہن کے لیے 800 دینار اور دیگر رشتے داروں کے لیے متعلقہ جوازات سے تصدیق ضروری ہے۔درست پاسپورٹ جو کم از کم 6 ماہ کے لیے موثر ہونا چاہیے۔نادرا پاکستان کی جانب سے رشتے داری کا ثبوت درکار ہوتا ہے جس میں بیوی کے لیے نکاح نامہ، بچوں یا والدین کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے۔رشتے داروں کے لیے رشتے داری کا سرٹیفکیٹ، شہادت نکاح (عربی زبان میں) جو پاکستان ایمبیسی کویت اور کویت کی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہو۔علاوہ ازیں اسپانسر کے سول آئی ڈی کی کاپی، ورک پرمٹ بھی ہونا چاہیے۔جزیرا یا کویت ایئرویز سے ریٹرن فلائٹ کا ٹکٹ بک کروانا لازمی ہے، مکمل طور پر پرشدہ ویزا درخواست فارم بھی درکار ہوتا ہے۔متعلقہ جوازات کی ہدایت کے مطابق ’میٹا‘ یا ’ساحل‘ ایپ کے ذریعے اپوائنمنٹ حاصل کرنا ہوگی، درکار دستاویزات کو متعلقہ جوازات میں جمع کروائیں۔ویزا فیس تین دینار کی ادائیگی کے بعد ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے جو عام طور پر ایک ماہ کے لیے موثر ہوتا ہے۔اسپانسرز ایک حلف نامے پر دستخط کرے گا کہ وزٹ ویزا کو اقامہ میں منتقل نہیں کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کویت میں درجنوں افراد کی شہریت منسوخ ، وجہ کیا بنی؟

بھارتی جنگی جنونیت پر سکھ برادری میں شدید غم و غصہ ،عالمی عدالت سے رجوع

آتش زنی کا شبہ، خاندان کی ہلاکت اور شواہد ضائع ہوجانا: برطانیہ میں انصاف کے منتظر پاکستانی نژاد ڈاکٹر شکور کی کہانی

مودی کی جارحانہ پالیسیوں سے بھارت کی معیشت خطرے میں آگئی

بھارت کی عالمی محاذ پر مشکلات، بنگلادیش کا بھی بڑا یو ٹرن

’مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل رہا‘، صدر ٹرمپ کی یورپی یونین کو 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

’بس، بہت ہو گیا‘: نیتن یاہو کے لیے ہنگامہ خیز ہفتہ، غزہ میں بھوک اور عالمی ’سفارتی سونامی‘ کے بیچ خاموش بیٹھے ٹرمپ

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

رانی گایتری دیوی جن سے اندرا گاندھی ان کے حسن کی وجہ سے حسد کرتی تھیں

ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، بھارتی پروازوں کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی، مغربی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ ، اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی