جس کا اپنا بیٹا بالی وڈ میں بین ہے وہ۔۔ سریش اوبرائے کو پاکستان مخالف بیان مہنگا پڑ گیا ! رومیسہ خان نے بھی پرخچے اڑا دیے


"جن کا بیٹا خود بالی ووڈ سے بین ہے، وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔" پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی تنازعے کے بعد نہ صرف سرحدوں پر تناؤ دیکھنے میں آیا بلکہ شوبز انڈسٹری بھی اس کشمکش سے محفوظ نہ رہ سکی۔ دونوں ملکوں کے اداکاروں کی جانب سے الزامات، تنقید اور سیاسی وفاداریوں کے بیانات سوشل میڈیا پر آگ لگا رہے ہیں۔ اس بار بھارتی اداکار سریش اوبرائے نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا، جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کے بھارت میں داخلے پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی پاکستانی اداکار، گلوکار یا اسپورٹس پرسن بھارتی سرزمین پر قدم رکھے۔ ان کے مطابق، "پاکستانی سلیبریٹیز کے رویے اور بیانات بھارت کے خلاف ہوتے ہیں، ایسے میں ان کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔" ان کے اس بیان نے پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا۔ اداکارہ ژالے سرحدی نے حیرت بھرے انداز میں کہا، "اوہ خدایا، یہ لوگ ابھی تک نفرت پھیلا رہے ہیں؟" اور عوام نے بھی کھری کھری سنانے میں دیر نہیں لگائی۔ جبکہ رومیسہ خان نے بھی کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ “جس کا خود کا بیٹا بالی وڈ میں بین ہے وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کررہا ہے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا، "ویویک اوبرائے جو خود مسلم ملک دبئی میں رہتا ہے، اس کے والد دوسروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔" ایک اور نے نشتر چلایا، "انڈیا تم پاکستان کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے، اور پھر کہتے ہو منہ بند رکھو۔" اداکاروں کی صف میں ریشم، نادیہ خان، مشی خان اور بشریٰ انصاری جیسے معروف نام بھی سامنے آئے، جنہوں نے نفرت انگیز بیانیے کے خلاف مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ فنکار کا کام دلوں کو جوڑنا ہوتا ہے، نہ کہ تفریق پیدا کرنا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی