اے آئی سے خواتین کی نوکریوں پراثرپڑے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ


اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیز تر ترقی کے باعث خواتین کی ملازمتوں پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ اثر پڑے گا۔ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی نوکریوں کو اے آئی کے سبب زیادہ خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی 9.6 فیصد ملازمتیں اے آئی کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ مردوں کی صرف 3.5 فیصد ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر وہ شعبے جہاں خواتین کی بڑی تعداد کام کرتی ہے، جیسے میڈیا، دفتری کام، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فنانس، ان پر سب سے زیادہ اثر پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اے آئی کی وجہ سے تمام ملازمتیں ختم نہیں ہوں گی، بلکہ بہت سے کاموں کی نوعیت تبدیل ہو جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں کی ضرورت برقرار رہے گی، مگر ان کے کام کے طریقے بدل جائیں گے۔کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ اے آئی انسانوں کی جگہ نہیں لے گا، بلکہ ان کے کام کی صلاحیت کو بڑھائے گا، جس سے نہ صرف نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

چین کا خلا میں سپرکمپیوٹربھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد

گوگل نے ویو3 ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اے آئی سے خواتین کی نوکریوں پراثرپڑے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

انگلش بولنے میں گوگل کرے گا آپ کی مدد

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیا شہد کی مکھیاں ختم ہونے سے ماحول پر کوئی خطرہ ہو سکتا ہے؟

جنسی مجرموں کے لیے کیمیکل کیسٹریشن: ’سیکس کی خواہش کم ہونے سے جنسی حملوں کے امکان میں کمی آئے گی‘

’کیا ڈرامہ ہے‘: وہ شو جس کے نقادوں کے تبصرے ڈرامے سے زیادہ وائرل ہو جاتے ہیں

نزلہ زکام سے لڑنے میں مددگار ’زنک‘ کیا ہے اور آپ کے جسم کو اس کی ضرورت کیوں ہے؟

’ہارٹ سینڈر‘: پاکستانی ادارے امریکی شہریوں کو لوٹنے والے ہیکنگ نیٹ ورک کے ملتان میں موجود اراکین تک کیسے پہنچے؟

ہماری کائنات اپنا وجود کیوں برقرار رکھے ہوئے ہے؟ ’سائنس کے مقدس مقام‘ پر یہ معمہ حل کرنے کے لیے 1400 سائنسدان جمع

کیا انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع میں اصل فاتح چین ثابت ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی