دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟


ایک چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا اے آئی کلینک سعودی عرب میں کھولا ہے جہاں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی مریضوں کے امراض کی تشخیص کرتی ہے۔ یہ طب کے شعبے میں انسانی ڈاکٹروں کو بدلنے کے لیے پہلا قدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ شنگھائی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی Synyi AI کی جانب سے اس ٹرائل پروگرام کو سعودی عرب کے مشرقی خطے الاحسا میں اپریل 2025 میں مقامی الموسیٰ ہیلتھ گروپ کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔ اس پائلٹ پروگرام میں ایک اے آئی ڈاکٹر امراض کی تشخیص کرکے ادویات تجویز کرتا ہے۔ یہ اے آئی ڈاکٹر بالکل کسی انسانی ڈاکٹر کی طرح کام کرتا ہے۔جب مریض اس اے آئی کلینک میں آتے ہیں تو انہیں ایک ٹیبلیٹ کمپیوٹر کے ذریعے اپنی علامات کی وضاحت اے آئی ڈاکٹر کو کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اس اے آئی ڈاکٹر کا نام ڈاکٹر ہیوا رکھا گیا ہے۔ یہ اے آئی ڈاکٹر پھر مزید سوالات پوچھتا ہے اور انسانی معاون کی مدد سے لی جانے والی تصاویر اور ڈیٹا کا تجزیہ کرکے امراض کی تشخیص کرتا ہے اور پھر علاج تجویز کرتا ہے۔ایک اصل انسانی ڈاکٹراے آئی کی جانب سے تجویز کردہ علاج کی منظوری دیتا ہے جبکہ انسانی ڈاکٹر ایمرجنسی کیسز کو بھی دیکھتے ہیں کیونکہ انہیں سنبھالنا اے آئی کے لیے ممکن نہیں۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران اس ٹیکنالوجی کی جانب سے 0.3 فیصد سے بھی کم غلطیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زینگ شاؤ ڈیان نے کہا کہ ماضی میں اے آئی ٹیکنالوجی ڈاکٹروں کی معاونت کرتی تھی مگر اب ہم نے اے آئی کی جانب سے مریضوں کے علاج اور امراض کی تشخیص کی جانب حتمی قدم اٹھایا ہے۔ ابھی تک چند درجن مریضوں نے اس مفت سروس سے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ ہر وقت ایک انسانی ڈاکٹر موجود رہتا ہے کیونکہ یہ پراجیکٹ فی الحال آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ابھی یہ اے آئی ڈاکٹر نطام تنفس کے 30 امراض جیسے دمہ یا دیگر تک محدود ہے اور بہت جلد اسے دیگر اعضا کے امراض تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کے دیگر اسپتالوں کے ساتھ مل کر ایسے مزید طبی ادارے آئندہ چند ماہ کے دوران کھولنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

چین کا خلا میں سپرکمپیوٹربھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد

گوگل نے ویو3 ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اے آئی سے خواتین کی نوکریوں پراثرپڑے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

انگلش بولنے میں گوگل کرے گا آپ کی مدد

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیا شہد کی مکھیاں ختم ہونے سے ماحول پر کوئی خطرہ ہو سکتا ہے؟

جنسی مجرموں کے لیے کیمیکل کیسٹریشن: ’سیکس کی خواہش کم ہونے سے جنسی حملوں کے امکان میں کمی آئے گی‘

’کیا ڈرامہ ہے‘: وہ شو جس کے نقادوں کے تبصرے ڈرامے سے زیادہ وائرل ہو جاتے ہیں

نزلہ زکام سے لڑنے میں مددگار ’زنک‘ کیا ہے اور آپ کے جسم کو اس کی ضرورت کیوں ہے؟

’ہارٹ سینڈر‘: پاکستانی ادارے امریکی شہریوں کو لوٹنے والے ہیکنگ نیٹ ورک کے ملتان میں موجود اراکین تک کیسے پہنچے؟

ہماری کائنات اپنا وجود کیوں برقرار رکھے ہوئے ہے؟ ’سائنس کے مقدس مقام‘ پر یہ معمہ حل کرنے کے لیے 1400 سائنسدان جمع

کیا انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع میں اصل فاتح چین ثابت ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی