’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا


شمالی کوریا میں ایک بندرگاہ پر پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہوئے نقصان کو پہلی بار سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حادثہ اس خفیہ ریاست کے سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں ہوا اور ایک نئے جنگی جہاز کو نقصان پہنچا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز رپورٹ کیا کہ حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔کسی بھی رپورٹ میں شمالی کوریا کے مشرقی شہر چونگجن میں جمعرات کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعے کو ایک رپورٹ میں اس واقعے سے ہونے والے نقصان کو کم بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ’سنگین نہیں‘ اور ابتدائی رپورٹس کے برعکس جہاز کے نچلے حصے میں کوئی سوراخ نہیں ہوا۔کے سی این اے نے اطلاع دی کہ جنگی جہاز کے دائیں حصے کو نقصان پہنچنے کے بعد سمندری پانی کی ایک خاص مقدار ریسکیو چینل کے ذریعے جہاز کے پچھلے حصے میں داخل ہو گئی۔اس جنگی جہاز کے مینیجر ہانگ کل ہو کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طلب کر لیا ہے۔کے سی این اے کے مطابق جنگی جہاز کے تباہ ہونے والے حصے کی بحالی میں 10 دن لا سکتے ہیں۔کم جانگ ان نے اس حادثے کو ’مجرمانہ عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ ’انتہائی لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور سائنسی اصولوں کی خلاف ورزی‘ کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے یہ ’غیر ذمہ دارانہ غلطیاں‘ کی ہیں، ان سے اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں نمٹا جائے گا۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کس قسم کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن شمالی کوریا کا انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ خاصا خراب ہے۔اس واقعے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ حادثے کے ذمہ داران کو سزائے موت دی جائے گی اور اس بار سزائے موت کے لیے انتہائی خوفناک طریقے اپنائیں جائیں گے۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایسے حادثات کا عوامی طور پر انکشاف کرنا غیر معمولی بات ہے حالانکہ اس نے ماضی میں کئی بار ایسا کیا۔واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا، جب کچھ ہی ہفتے پہلے شمالی کوریا نے 5000 میٹرک ٹن کے ایک ایسے ہی کثیر مقصدی جنگی جہاز ’چو ہیون‘ کا تجربہ کیا تھا۔کم نے اس جنگی جہاز کو شمالی کوریا کی بحریہ کو جدید بنانے میں ایک ’پیشرفت‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسے اگلے سال کے اوائل میں تعینات کیا جائے گا۔شمالی کوریا نے پورے براعظم امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیبلٹ پروف ٹرین، پراسرار کشتی اور لگژری گاڑیاں: شمالی کوریا کے رہنما دنیا کا سفر کیسے کرتے ہیں؟جنوبی کوریا سے چاول کی بوتلیں شمالی کوریا کیوں بھیجی جا رہی ہیں؟جب جوہری جنگ کے سائے میں جمی کارٹر شمالی کوریا پہنچےشمالی کوریا کے ہیکرز نے تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیسے یقینی بنائی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’بس، بہت ہو گیا‘: نیتن یاہو کے لیے ہنگامہ خیز ہفتہ، غزہ میں بھوک اور عالمی ’سفارتی سونامی‘ کے بیچ خاموش بیٹھے ٹرمپ

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

’بسواراجو‘ کی ہلاکت: انڈین پولیس کمانڈوز کی ہلاکت کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کا یونیورسٹی سٹوڈنٹ سے سرکردہ ماؤ نواز باغی رہنما بننے کا سفر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

غزہ میں پہنچنے والا امدادی سامان ’سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے‘

دباؤ یا ’دھمکی‘، بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس ’استعفیٰ‘ دینے کا کیوں سوچ رہے ہیں؟

کسی نے شادی کے 23 برس بعد سیندور تھوپ لیا تو کسی نے گلے میں مودی کو لٹکا لیا۔۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے تماشے

جان بولٹن: امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جنھیں پاکستان میں جوہری تنصیبات سے متعلق خدشات ہیں

انڈیا پاکستان کے خلاف ’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ میں ملوث ہے، خضدار سکول بس حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام

خضدار میں سکول بس پر حملے میں ’فتنہ الہندوستان‘ ملوث ہے، پاکستانی فوج کا دعویٰ

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی