کسی نے شادی کے 23 برس بعد سیندور تھوپ لیا تو کسی نے گلے میں مودی کو لٹکا لیا۔۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے تماشے


فرانس کے شہر کانز میں جاری 78ویں سالانہ فلم فیسٹیول نے ایک بار پھر عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، مگر اس بار فیشن اور فلموں سے زیادہ گفتگو کچھ چہروں کے "پیچھے کے بیانیے" پر ہو رہی ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی بالی ووڈ کے کئی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے، لیکن ایشوریہ رائے اور روچی گجر کی موجودگی نے سوشل میڈیا کو نئی بحث میں ڈال دیا۔ ایشوریہ رائے، جو دو دہائیوں سے کانز کا حصہ رہی ہیں، اس بار سفید ساڑھی میں مانگ میں سندور سجائے دکھائی دیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے اتنے نمایاں انداز میں اس علامت کو اپنایا۔ کچھ لوگوں نے اسے محض ایک ثقافتی اظہار سمجھا، مگر کئی صارفین نے اس روپ کو بھارتی حکومت کے حالیہ بیانیے سے جوڑتے ہوئے سخت سوالات اٹھائے۔ تنازع اس وقت بڑھا جب متنازع صحافی برکھا دت نے ٹویٹر پر اسے ’آپریشن سندور‘ کا عنوان دیا—بعد میں انہیں اپنی پوسٹ ہٹانا پڑی۔ ادھر اداکارہ روچی گجر تو ریڈ کارپٹ پر فیشن سے آگے نکل گئیں۔ ان کے سنہری لباس سے زیادہ توجہ ان کے گلے میں موجود اس ہار نے لی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تین تصویریں جڑی تھیں۔ روچی نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے ملک اور ثقافت کی نمائندگی پر فخر ہے۔ مگر جہاں ان کے کچھ مداحوں نے انہیں سراہا، وہیں فیشن کے حلقوں اور عام صارفین نے اسے نریندر مودی کی شخصیت پرستی اور فیسٹیول کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش قرار دیا۔ ایک صارف کا تبصرہ خاصا مقبول ہوا: "سب کچھ اچھا تھا، جب تک مودی نظر نہیں آئے۔" یہ تنازعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حملوں اور ’آپریشن سندور‘ کے جواب میں پاکستان نے ’بنیان مرصوص‘ کے تحت بھرپور عسکری ردعمل دیا، جس کے اثرات اب بظاہر کانز کے قالین تک پہنچ گئے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ ریڈ کارپٹ پر کس نے کیا پہنا، سوال یہ ہے کہ کیا عالمی ثقافتی پلیٹ فارمز کو بھی اب سیاسی پیغامات دینے کا میدان بنایا جائے گا؟ کانز فلم فیسٹیول ابھی جاری ہے، لیکن یہ واضح ہو چکا ہے کہ اس بار گفتگو صرف فلموں پر نہیں رکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

’بسواراجو‘ کی ہلاکت: انڈین پولیس کمانڈوز کی ہلاکت کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کا یونیورسٹی سٹوڈنٹ سے سرکردہ ماؤ نواز باغی رہنما بننے کا سفر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

غزہ میں پہنچنے والا امدادی سامان ’سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے‘

دباؤ یا ’دھمکی‘، بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس ’استعفیٰ‘ دینے کا کیوں سوچ رہے ہیں؟

کسی نے شادی کے 23 برس بعد سیندور تھوپ لیا تو کسی نے گلے میں مودی کو لٹکا لیا۔۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے تماشے

جان بولٹن: امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جنھیں پاکستان میں جوہری تنصیبات سے متعلق خدشات ہیں

انڈیا پاکستان کے خلاف ’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ میں ملوث ہے، خضدار سکول بس حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام

خضدار میں سکول بس پر حملے میں ’فتنہ الہندوستان‘ ملوث ہے، پاکستانی فوج کا دعویٰ

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘

پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا۔۔ مودی کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج نے کیا کرارا جواب دیا؟

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی