پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا۔۔ مودی کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج نے کیا کرارا جواب دیا؟


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر سخت لہجہ اپنایا گیا ہے۔ راجستھان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے شدت پسند گروہوں کی حمایت جاری رکھی، تو بھارت اس کے پانی تک رسائی روکنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن دریاؤں پر بھارت کا حق بنتا ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملنے دیا جائے گا۔ مودی نے اپریل کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت نے صرف 22 منٹ میں اس حملے کا بدلہ لے لیا، اور دہشت گردوں کے نو مبینہ مراکز کو ختم کر دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ "جب سندور بارود بن جائے، تو انجام کیا ہوتا ہے، دنیا نے دیکھ لیا۔" مزید برآں، وزیراعظم نے ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے تین نکات پیش کیے: اگر بھارت پر حملہ ہوا تو جواب شدید ہوگا، جوابی کارروائی کا وقت اور طریقہ بھارت خود طے کرے گا، اور دہشت گردوں کے پشت پناہوں کو الگ تصور نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ہر حملے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، اور یہ قیمت نہ صرف عسکری بلکہ معاشی سطح پر بھی محسوس کی جائے گی۔ دوسری طرف، پاکستان کی فوج نے بھارت کے بیانات اور اقدامات کو کھلے لفظوں میں چیلنج کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، تو یہ کشمیر کے مسئلے کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دے گا، اور تمام دریا پاکستان کے حق میں تصور کیے جائیں گے۔ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منظم جواب دیا گیا، جو کئی دہائیوں تک فوجی تعلیمات میں زیرِ بحث رہے گا۔ اُن کے بقول، "ہمارا ردعمل رات کی تاریکی میں نہیں تھا، جیسا کہ بزدل کیا کرتے ہیں، بلکہ ہم نے 26 اہداف منتخب کیے اور ان سب کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔" پاکستانی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن سے قوم میں افواج کی ساکھ اور اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، اور آج فوج کو عزت و فخر کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے الفاظ میں، "یہ جنگ ہماری ہے، اور کامیابی صرف اللہ کی طرف سے آتی ہے۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

’بسواراجو‘ کی ہلاکت: انڈین پولیس کمانڈوز کی ہلاکت کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کا یونیورسٹی سٹوڈنٹ سے سرکردہ ماؤ نواز باغی رہنما بننے کا سفر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

غزہ میں پہنچنے والا امدادی سامان ’سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے‘

دباؤ یا ’دھمکی‘، بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس ’استعفیٰ‘ دینے کا کیوں سوچ رہے ہیں؟

کسی نے شادی کے 23 برس بعد سیندور تھوپ لیا تو کسی نے گلے میں مودی کو لٹکا لیا۔۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے تماشے

جان بولٹن: امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جنھیں پاکستان میں جوہری تنصیبات سے متعلق خدشات ہیں

انڈیا پاکستان کے خلاف ’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ میں ملوث ہے، خضدار سکول بس حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام

خضدار میں سکول بس پر حملے میں ’فتنہ الہندوستان‘ ملوث ہے، پاکستانی فوج کا دعویٰ

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘

پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا۔۔ مودی کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج نے کیا کرارا جواب دیا؟

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی