دھات کو سونے میں بدلنے کا صدیوں پرانا خواب جو سرن کے سائنسدانوں نے پورا کیا


Getty Imagesلارج ہیڈرون کولائيڈ دنیا کا سب سے بڑا پارٹیکل ایکسلریٹر ہےانسان نے جب علم و حکمت میں ترقی شروع کی تو اس نے بنیادی دھات کو سونا بنانے کا خواب دیکھنا شروع کیا جسے ’الکیمیا‘ کہا گیا۔یہ کوشش کتنی کامیاب ہوئی، یہ تو نہیں کہا جا سکتا لیکن اس کی وجہ سے ’علم کیمیا‘ سامنے آیا۔ بہر حال اب خبر یہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں محققین لیڈ یعنی سیسہ کو سونے میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں لارج ہیڈرون کولائیڈر پراجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین علم طبیعیات نے یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام کر دکھایا ہے۔یہ مطالعہ جوہری طبیعیات پر ایلس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ یہ تحقیق یورپی آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سرن) کی لیبارٹری میں کی گئی۔سنہ 1954 میں قائم ہونے والا تحقیقی ادارہ سرن (ایس ہی آر این) فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب جنیوا میں واقع ہے۔دنیا کے مختلف حصوں سے ہزاروں محققین، خاص طور پر نیوکلیئر فزکس کے شعبے میں تحقیق کے لیے، وہاں پہچتے ہیں۔وہاں واقع لارج ہیڈرون کولائیڈر دنیا کا سب سے بڑا پارٹیکل ایکسلریٹر ہے۔Getty Imagesاسی تجربہ گاہ میں ہگز بوسون کی دریافت ہوئیپارٹیکل ایکسلریٹر کیا ہوتا ہے؟پارٹیکل ایکسلریٹر ایک لمبی سرنگ کی شکل کا ڈھانچہ ہے جس میں محققین بہت چھوٹے ذرات جیسے الیکٹران، پروٹون اور آئن تیار کر سکتے ہیں اور انھیں تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں۔یہیں سے سنہ 2012 میں ہگز بوسون، جسے بنیادی ذرہ بھی کہا جاتا ہے، دریافت ہوا تھا۔سرن کے بارے میں ایک اور اہم اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ سنہ 1989 میں یہاں کام کرتے ہوئے ٹِم برنرز لی نے ورلڈ وائڈ ویب (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو) ایجاد کیا، جس نے بعد میں جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کی راہ ہموار کی۔800 ٹن سونا اگلنے والی کان جسے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک فوجی افسر نے دریافت کیادنیا میں اب کتنا سونا باقی رہ گیا ہے؟’سیاہ سونا‘ دنیا کی سب سے قیمتی شے کیسے بنا؟اٹک میں 700 ارب روپے مالیت سونے کا دعویٰ: کیا پاکستان میں سونے کے بڑے ذخائر موجود ہیں؟لیڈ یعنی سیسہ سے سونا کیسے بنایا گیا؟محققین نے اس تحقیق کے لیے سیسے کا استعمال کیا کیونکہ اس میں سونے جیسی خصوصیات ہیں۔ایک لیڈ ایٹم میں کل 82 پروٹون ہوتے ہیں، جبکہ سونے میں 79۔اس تحقیق کے لیے محققین نے سرن میں کام کرنے والے سب سے بڑے پارٹیکل ایکسلریٹر کا استعمال کیا۔اس پارٹیکل ایکسلریٹر میں لیڈ آئنوں کو تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ کچھ آئن آپس میں ٹکرا گئے۔ کچھ نہیں ٹکرائے۔ کولائیڈر میں ان ذرات کی رفتار تقریباً روشنی کی رفتار کے برابر تھی۔اس تجربے کے دوران، کچھ لیڈ ایٹم ایک دوسرے کے قریب آئے۔ چونکہ یہ ذرات برقی طور پر چارج ہونے والے ذرات ہیں، جب یہ ایک دوسرے کے قریب آئے تو برقی مقناطیسی چارجز کا ایک میدان بنا۔اسی دوران لیڈ ایٹم کے 82 پروٹونز میں سے تین پروٹونز کو ہٹا دیا گیا، جس کی وجہ سے اس میں 79 پروٹونز رہ گئے اور اسی کے ساتھ وہ سونے کے ایٹم بن گئے۔ لیکن یہ عمل صرف مائیکرو سیکنڈز تک ہی جاری رہے۔Getty Imagesسونا بنانے کے فن کو کبھی الکیمیا کہا جاتا تھایہ آئن مزید پھٹتے گئے۔یہ سب کچھ ننگی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ سب کچھ سیکنڈوں میں ہوا۔ لیکن وہاں رونما ہونے والے سارے عمل کو کچھ جدید ترین آلات سے ریکارڈ کیا گیا۔سرن نے 8 مئی کو اپنے تحقیقی نتائج شائع کیے۔محققین برسوں سے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا دیگر دھاتوں کو بھی سونے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، لیکن سرن کے محققین کی موجودہ دریافت کو سب سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ اس سے قبل سونا مصنوعی طور پر تیار کیا جا چکا ہے، لیکن ایلس پروجیکٹ ایک نئے طریقے سے لطیف تبدیلیاں تخلیق کرنے اور ریکارڈ کرنے کا پہلا تجربہ ہے۔اٹک میں 700 ارب روپے مالیت سونے کا دعویٰ: کیا پاکستان میں سونے کے بڑے ذخائر موجود ہیں؟سونا جمع کرنے والا ’ساتواں بڑا ملک‘ انڈیا اتنی بڑی مقدار میں اسے کیوں ذخیرہ کر رہا ہے؟800 ٹن سونا اگلنے والی کان جسے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک فوجی افسر نے دریافت کیادنیا میں اب کتنا سونا باقی رہ گیا ہے؟’سیاہ سونا‘ دنیا کی سب سے قیمتی شے کیسے بنا؟سونا اصلی ہے یا نقلی، پہچان کیسے کی جائے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خضدار میں سکول بس پر حملے کے بعد پاکستان میں غم و غصہ: بی بی سی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں کیا دیکھا؟

دھات کو سونے میں بدلنے کا صدیوں پرانا خواب جو سرن کے سائنسدانوں نے پورا کیا

’مفادات کا ٹکراؤ‘: برف سے ڈھکے آرکٹک خطے میں اثر و رسوخ کی لڑائی جس میں عالمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں

’ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ انڈیا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے لیے تیار ہے‘: نریندر مودی

’وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں‘: جب غزہ کی ڈاکٹر آلاء کو خبر ملی کہ ان کے نو بچے اسرائیلی حملے میں مارے گئے

پی ایس ایل 10 کا فائنل: لاہور میں مقابلہ شاہین آفریدی کے ’عزم‘ اور سعود شکیل کے ’تحمل‘ کا ہے

کبیر بیدی کا خصوصی انٹرویو: ’میرا کوئی بھی رشتہ ون نائٹ سٹینڈ نہیں تھا، اب بھی سابقہ بیویوں کا دوست ہوں‘

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں: ششی تھرور کا الزام

اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر کے نو بچے ہلاک: ’بہت ہو گیا، ہم پر رحم کریں، ہم نقل مکانی اور بھوک سے تھک چکے ہیں‘

خاتون کا شوہر پر دورانِ سیکس جنسی تشدد کا الزام: ’ساس سے شکایت کی تو انھوں نے کہا میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘

میسور پاک: مہاراجوں کے دور کی مٹھائی جس کے نام پر انڈیا پاکستان کشیدگی کے بعد سے تنازع برقرار ہے

غزہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ، نو بچے ہلاک، شوہر شدید زخمی

پنجاب میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے تباہی: کم از کم آٹھ افراد ہلاک، 45 زخمی

پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’باعثِ بدنامی‘ ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی