پاکستان کا ڈیجیٹل دنیا میں ایک اور انقلابی قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص


پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک اور قدم بڑھا دیا ہے ‘حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے قومی اقدام کے پہلے مرحلہ میں 2,000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا‘ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا‘ اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے‘اس اقدام کی سربراہی پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) نے کی ہے جو وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ ہے۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا کہنا ہے اس اقدام سے پاکستان ایک عالمی کرپٹو اور اے آئی پاور ہاؤس بن سکتا ہے‘ فنانس ڈویژن کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ میں معاون ثابت ہو گا۔ پاکستان ڈیٹا سینٹرز کا عالمی مرکز بننے کے لیے جغرافیائی اور اقتصادی لحاظ سے ایک منفرد مقام پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ایک ڈیجیٹل پل کے طور پر پاکستان ڈیٹا کے بہاؤ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ اسٹریٹجک فوائد پیش کرتا ہے۔ اس تاریخی اعلان کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں مزید عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔فنانس ڈویژن کے مطابق پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو اب ایک اعلیٰ ، قیمتی ڈیجیٹل اثاثے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اے آئی ڈیٹا سینٹرز اور بٹ کوائن مائننگ آپریشنز جو مستقل اور زیادہ توانائی کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے ، اضافی بجلی سے استفادہ کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔یہ اقدام فاضل توانائی کو ری ڈائریکٹ کر کے اور خاص طور پر صلاحیت سے کم کام کرنے والے پلانٹس سے پاکستان کو طویل عرصے کی مالی ذمہ داری کو ایک پائیدار، آمدنی پیدا کرنے والے موقع میں تبدیل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست: ’آج بھی 200 سے زیادہ رنز انھیں کوئی بتائے پی ایس ایل ختم ہو گیا‘

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

کراچی اور ملائیشیا کے درمیان ’لو کاسٹ‘ پروازوں کی شروعات: ایئر ایشیا ایکس کی ٹکٹ کتنی سستی ہے؟

ادھ جلی لاش پر زنانہ کپڑے اور پائل: جب پولیس کو معلوم ہوا کہ ’مقتولہ‘ سمجھی جانے والی خاتون ہی مبینہ قاتل ہے

خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں۔۔ 58 برس کے وسیم اکرم فٹ رہنے کے لئے کیا چیز روزانہ استعمال کرتے ہی؟

پاکستان، انڈیا سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی: ’ہم لگ بھگ 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس جا چکے ہیں،‘ جنرل ساحر شمشاد مرزا

پاکستان، انڈیا سرحد پر فوجیوں کی اضافی تعیناتی: ’ہم لگ بھگ 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس جا چکے ہیں،‘ جنرل ساحر شمشاد مرزا

کراچی سمیت کون سے علاقے سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں؟ شدید بارشوں کی پیش گوئی ! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پالک سے خون کی کمی کیسے دور کریں؟ جانیں پالک کا جوس بنانے کا صحیح طریقہ اور نہار منہ پینے کے بے مثال فائدے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی۔۔ 1 تولہ سونا سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے منظوری دے دی

پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں: ’ہمیشہ کی طرح اب بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

انڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

کیا شام کے عبوری صدر احمد الشرع اسرائیل سے ’مفاہمت کا سمجھوتہ‘ کر سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی