خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں۔۔ 58 برس کے وسیم اکرم فٹ رہنے کے لئے کیا چیز روزانہ استعمال کرتے ہی؟


"جان ہے تو جہان ہے، اس لیے روزانہ ورزش کرتا ہوں۔" وسیم اکرم نے فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن کا مقصد صرف خود کو چاق و چوبند رکھنا نہیں، بلکہ نئی نسل کو بھی صحت مند طرزِ زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے ویوز یا ریویوز کی پرواہ نہیں، میں خود کے لیے جیتا ہوں۔ جانوروں کی طرح نہیں کھاتا، انسان ہوں تو کھانے میں بھی تمیز رکھتا ہوں۔" ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، سوئنگ کے بادشاہ نے اپنے کھانے پینے کے انداز سے لے کر فلمی دنیا کے تجربے تک سب کچھ کھل کر بیان کیا۔ اُن کا کہنا تھا، "کبھی سنا ہے کوئی کم کھانے سے مر گیا ہو؟ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ 25 نان کھا کر سونا چاہتے ہیں اور صبح زندہ اٹھنے کی امید بھی رکھتے ہیں!" انہوں نے بتایا کہ وہ روزمرہ کھانوں میں اسپغول کا استعمال کرتے ہیں تاکہ نظام ہاضمہ درست رہے اور دن بھر توانائی برقرار رہے۔ وسیم اکرم نے فلمی تجربات پر بات کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، "مجھے کیا پتا تھا کہ ایک فلمی سین کے لیے ایک ایک لائن رٹنی پڑے گی۔ دور سے سب کچھ آسان لگتا ہے، لیکن حقیقت میں اداکاری بہت مشکل کام ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فواد خان سمیت سبھی فنکاروں سے دلچسپ بات چیت ہوتی رہی، اور سیٹ پر وقت خوبصورت لمحات میں گزرا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار

’کینسر کی نئی دوا کے تجربے سے مجھے نئی زندگی ملی‘: سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا خاتون جنھیں زندہ بچنے کی امید نہیں تھی

پاکستان میں بٹ کوائن کے قومی اثاثے قائم کرنے کے اعلان کے باوجود کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہ ہو سکی؟

طیارے گرائے جانے سے متعلق انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا بیان، کانگریس کا دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ

سوراب حملے میں ہلاک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنھوں نے چند روز قبل 18ویں گریڈ پر ترقی پائی تھی

ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کینسر میں مبتلا: جگر کے سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

سوراب حملے میں ہلاک ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنھوں نے چند روز قبل 18ویں گریڈ پر ترقی پائی تھی

ارشد ندیم نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا: ’وہ پرعزم اور بہتر سے بہتر ہونے کے لیے بے چین ہیں‘

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا

بھارت کی آبی جارحیت۔۔ دریائے چناب میں پانی آنے کی رفتار کتنی کم ہوگئی؟

راولاکوٹ میں ’غار میں پولیس مقابلہ‘ اور مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر تنازع کیوں؟

سونا مسلسل دوسری بار سستا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

سر و گردن کے کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا ’کامیاب‘ تجربہ: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں‘

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی