سر و گردن کے کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا ’کامیاب‘ تجربہ: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں‘


Laura Marstonچھ سال قبل جب لورا میں زبان کے کینسر کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹروں نے ان کے بچنے کے امکانات نہایت کم بتائے تھے۔ایک حالیہ کلینیکل ٹرائل کے مطابق وہ ہزاروں افراد جو سر اور گردن کے ایڈوانس سٹیج کے کینسر میں مبتلا ہیں، اب ایک نئی دوا کی بدولت زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں اور ان میں کینسر کے دوبارہ لوٹنے کے امکانات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ 20 برسوں میں پہلی بار اس خطرناک اور مشکل کینسر کے خلاف کسی بڑی پیش رفت کی طرف اشارہ ہے۔45 سالہ لورا مارسٹن جو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر سے تعلق رکھتی ہیں، کہتی ہیں: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں۔‘ چھ سال قبل جب ان میں زبان کے کینسر کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹروں نے ان کے بچنے کے امکانات نہایت کم بتائے تھے۔لورا کو سرجری سے پہلے اور بعد میں امیونوتھراپی دی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس علاج سے جسم کینسر کو پہچاننے اور اگر وہ دوبارہ نمودار ہو تو خود اس سے لڑنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔سر اور گردن کے کینسر کا علاج ہمیشہ سے انتہائی پیچیدہ اور مشکل سمجھا جاتا ہے اور گذشتہ دو دہائیوں میں اس کے علاج کے طریقہ کار میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ایڈوانس سٹیج کے سر و گردن کے کینسر میں مبتلا نصف سے زیادہ افراد پانچ سال کے اندر اندر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔Getty Images2019 میں جب 39 سالہ لورا مارسٹن کی زبان پر ایک نہ ختم ہونے والا زخم (السر) سامنے آیا تو معائنے کے بعد انھیں بتایا گیا کہ وہ زبان کے ایڈوانس سٹیج کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کے پانچ سال تک زندہ رہنے کا امکان صرف 30 فیصد تھا۔اگلا قدم انتہائی پیچیدہ سرجری تھا جس میں ان کی زبان اور گردن کے لمف نوڈز نکال دیے گئے۔ اس کے بعد لورا کو دوبارہ بولنے اور کھانے پینے کے طریقے سیکھنے پڑے۔بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے لورا نے کہا کہ میں صرف 39 سال کی تھی اور یہ میرے لیے بہت بری خبر تھی۔کینسر کے علاج کے نئے طریقوں پر مبنی ایک بین الاقوامی تحقیق کا حصہ بننے والی لورا ان 350 سے زائد مریضوں میں شامل تھیں جنھیں لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کے ماہرین کی نگرانی میں سرجری سے پہلے اور بعد میں امیونوتھراپی دوا ’پیمبرولیزومیب‘ دی گئی تاکہ جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو کینسر سے لڑنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔کینسر کی وہ ابتدائی علامات جن کو نظر انداز کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے بڑی آنت کا کینسر کتنا خطرناک ہے اور یہ 50 سال سے کم عمر افراد میں عام کیوں ہو رہا ہے؟ آخری سٹیج کے کینسر کے علاج میں دیسی غذا کا کردار: سدھو کے دعوؤں پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹسچار ایجادیں جو کینسر کے علاج میں انقلاب لا سکتی ہیںبرطانیہ میں اس تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر کیون ہیریگٹن بتاتے ہیں: ’ہم امیون سسٹم کو موقع دیتے ہیں کہ وہ کینسر کو اچھی طرح پہچان کر اس کے خلاف مدافعتی ردِعمل پیدا کرے اور پھر جب کینسر نکال دیا جائے تو ہم دوا دے کر اس ردعمل کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ یہ عمل ہم ایک سال تک جاری رکھتے ہیں۔‘تحقیق میں شامل ایک اور گروپ کو روایتی طریقہ علاج فراہم کیا گیا۔ ان تمام مریضوں کو ایڈوانس سٹیج کا وہ کینسر تھا جو جسم کے دوسرے حصوں تک نہیں پھیلا تھا۔اس نئی امیونوتھراپی حکمتِ عملی کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوئے: متاثرہ مریضوں میں کینسر کے دوبارہ لوٹنے کے بغیر زندہ رہنے کا دورانیہ اوسطاً 2.5 سال سے بڑھ کر 5 سال تک ہو گیا۔تین سال بعد کیے گئے تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جن مریضوں کو پیمبرولیزومیب دی گئی، ان میں کینسر کے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنے کا خطرہ 10 فیصد کم تھا۔Getty Images’مجھے زندگی واپس مل گئی‘چھ سال گزرنے کے بعد لورا اب فل ٹائم نوکری کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ ’زندگی میں ایک اچھی جگہ پر ہیں اور بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں۔‘لورا کہتی ہیں ’یہ میرے لیے ایک ناقابلِ یقین تجربہ رہا ہے کیونکہ میں آج یہاں موجود ہوں، آپ سے بات کر پا رہی ہوں۔ مجھے تو یہ بھی توقع نہیں تھی کہ میں اتنا وقت زندہ رہ پاؤں گی۔‘’میری حالت بہت سنگین تھی اور ڈاکٹروں کی پیش گوئی کچھ زیادہ امید افزا نہیں تھی۔‘سرجری کے دوران ان کے بائیں بازو سے پٹھے نکال کر منہ میں منتقل کیے گئے تاکہ زبان کی جگہ کو پُر کیا جا سکے۔ ان کا یہ سفر نہایت تکلیف دہ اور مشکل رہا۔لیکن وہ کہتی ہیں کہ ’اس شاندار امیونوتھراپی نے مجھے میری زندگی واپس دے دی ہے۔‘محققین کا کہنا ہے کہ ان شاندار نتائج کی اصل وجہ یہ تھی کہ مریضوں کو امیونوتھراپی کی دوا سرجری سے پہلے دی گئی جس سے جسم ’ٹرین‘ ہو جاتا ہے کہ اگر کینسر دوبارہ لوٹے تو اسے پہچان کر ختم کر سکے۔پروفیسر کیون ہیریگٹن کا کہنا ہے کہ امیونوتھراپی ان مریضوں کے لیے ’دنیا بدل سکتی ہے۔‘انھوں نے کہ ’یہ طریقہ علاج کینسر کے جسم میں پھیلنے کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے اور جب کینسر پھیل جائے تو اس کا علاج کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔برطانیہ میں ہر سال سر اور گردن کے کینسر کے تقریباً 12,800 نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔پروفیسر ہیریگٹن کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ علاج ’کچھ مریضوں کے لیے خاص طور پر مؤثر‘ ثابت ہوا لیکن جو بات سب سے زیادہ حوصلہ افزا ہے وہ یہ ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں شامل تمام مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ اب اس علاج کو نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ذریعے عام مریضوں کے لیے بھی دستیاب ہونا چاہیے۔یہ تحقیق دنیا کی سب سے بڑی کینسر کانفرنس امریکن سوسائٹی آف کلینیکل آنکولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔یہ ٹرائل جسے ’کی نوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، 24 ممالک کے 192 ہسپتالوں میں کیا گیا۔ اس کی قیادت امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی میڈیکل سکول (سینٹ لوئس) نے کی جب کہ اس کے اخراجات دوا ساز کمپنی ایم ایس ڈی نے برداشت کیے۔کینسر کی وہ ابتدائی علامات جن کو نظر انداز کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے بڑی آنت کا کینسر کتنا خطرناک ہے اور یہ 50 سال سے کم عمر افراد میں عام کیوں ہو رہا ہے؟ ’اگر ہنستے ہوئے موت آ جائے تو اس سے بہتر کچھ نہیں‘چار ایجادیں جو کینسر کے علاج میں انقلاب لا سکتی ہیںجو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص: مردوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والا کینسر کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن؟آخری سٹیج کے کینسر کے علاج میں دیسی غذا کا کردار: سدھو کے دعوؤں پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان اور انڈیا کی عسکری قیادت نے چار روز کی لڑائی سے کیا سیکھا؟

’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجا

پاکستان اور انڈیا کی عسکری قیادت نے چار روزہ لڑائی سے کیا سیکھا؟

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

آذربائیجان اور اسرائیل کی سٹریٹجک شراکت داری جو محض ’تیل اور ہتھیاروں تک محدود نہیں‘

’ہمارے پاس ملک گیر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے‘: عمران خان کا جیل سے پیغام

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. جانیں فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 26 فلسطینی ہلاک: ’ہزاروں فلسطینی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع تھے کہ اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے فائرنگ شروع کر دی‘

کراچی میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے.. مرکز کیا تھا؟

اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘

جنرل انیل چوہان کے انٹرویو پر انڈیا میں ردِعمل: ’بلومبرگ ٹی وی پر نقصانات کا اعتراف کر سکتے ہیں تو اپنے ملک میں خاموشی کیوں؟‘

چھ سالہ بیٹی کو ’فروخت کرنے والی‘ ماں کو عمر قید: ’والدہ نے کہا وہ اپنا ہر بچہ 1100 ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی ہیں‘

’ایک بھی پروجیکٹ وقت پر پورا نہیں ہوا‘: ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کی خواہاں انڈین فضائیہ کو دفاعی منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کیوں؟

ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث سابق جنوبی افریقی کپتان جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئے

جنگ بندی کی تجویز پر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی