’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجا


اکثر کسی بڑے ٹورنامنٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو شائقین کی جانب سے بے حد تنقید کی سامنا کرنا پڑتا ہے اور کھلاڑیوں پر سیاست اور گروپ بندی کا الزام شاید سب سے عام ہے۔ مگر ایسا کم ہی دیکھا گیا ہے کہ کوئی اعلی عہدیدار یا حتیٰ کہ ملک کا صدر کھلاڑیوں کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دے۔ اتوار کی شام پاکستانی سوشل میڈیا پر پاکستان کے صدر آصف علی زادری کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں۔‘دراصل انھوں نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری پہلے تو دونوں ٹیموں کو شاباشی دیتے نظر آئے اور بنگلہ دیشی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی لیکن جب پاکستان ٹیم کی طرف پلٹے تو کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔صدر آصف علی زردادی نے مسکراتے ہوئے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔‘ان کی اس بات پر کمرے میں موجود کھلاڑیوں بشمول پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے قہقہہ لگایا۔ دونوں ٹیموں کو محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ’یہ وقت آپ کا ہے، آپ کا ایک مستقبل ہے۔‘Getty Imagesبنگلہ دیش کی ٹیم کو شاباشیصدر آصف علی زرداری نے ٹیموں سے گفتگو کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کو مخاطب کر کے نہ صرف ان کی کارکردگی کی تعریف کی بلکہ بحیثیت ملک بنگلہ دیش کی ترقی پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادر ملک ہیں اور پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ کھیل، تجارت اور دیگرمیدانوں میں تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی: ’بابر کو دوبارہ کپتانی قبول کرنی ہی نہیں چاہیے تھی‘پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بڑے نام ڈراپ: ’پی سی بی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اب نئے کھلاڑی اٹھائیں گے‘انھوں نے کہا ’مجھے دونوں ملکوں کی دوری کا وقت یاد ہے جو کافی تکلیف دہ ہے۔ تاہم میرے وہاں بہت سے دوست ہیں جن سے میں رابطے میں رہا ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ بہت وقت ہوا وہ ڈھاکہ نہیں گئے اور وہ اسے یاد کرتے ہیں۔صدر کی ’سنہری نصیحت‘پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اسے صدر کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری نصحیت قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ’پہلی بار میں آصف علی زرادی کی کسی بات سے متفق ہوا ہوں۔‘کچھ صارفین کو لگتا ہے کہ صدر کا اس معاملے پر کھل کر بات کرنا شاید پاکستانی کرکٹ کے مزاج میں کوئی تبدیلی لے آئے گا۔ذوالفقار شادہ نامی ایک صارف نے لکھا ’اب ملک کی سياست میں نئے متعارف کیے گئے نفرت کے انداز نے نوجوانوں کے ذہن اتنے آلودہ کردیے ہیں کہ کھیل بھی متاثر ہو گئے ہیں۔ صدر مملکت کا ان کو عاجزی سے سمجھانا شاید اثر کرجائے۔‘رمینیٹر نامی ایکس ہینڈ نے لکھا ’ہر جگہ سیاست ہوتی ہے، بہت فطری، بہت ہی انسانی عمل، پر ایسی سیاست ہونی چاہیے جس سے گیم بہتر ہو بری نا ہو۔ میں نے پہلی بار زرداری صاحب سے اتفاق کیا۔'وقاص خان نے ایکس پر لکھا ’آصف علی زرادی نے پاکستان کرٹ کی جڑوں پر وار کیا ہے۔‘Getty Imagesلگ بھگ ایک سال کے عرصے میں چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی کپتان تبدیل ہوئےکرکٹ ٹیم اور کپتانی کی کشمکشبیشتر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ صدر نے کرکٹ ٹیم میں جس سیاست کی نشاندہی کی ہے وہ یقیناً ٹیم کی قیادت کے بارے میں ہے۔ویسے تو پاکستانی کرکٹ میں سیاست اور دھڑے بندی کے الزامات نئے نہیں لیکن یہ باز گشت اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب اکتوبر 2024 میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دوں اور اپنے کھیل پر توجہ دوں۔‘انھوں نے کپتانی کو کام کا اضافی بوجھقرار دیا تھا۔ بابر اعظم کو سنہ 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد دونوں وائٹ بال فارمیٹس کی کپتانی دی گئی جبکہ سنہ 2020 میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انھیں کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے۔سنہ 2023 میں انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔سنہ 2024 کے آغاز میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پھر تبدیل ہوئے اور اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نو عمر کپتان شاہین آفریدیکو ہٹا کر پھر سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کو سونپ دی گئی۔ تاہم آئرلینڈ سے شکست، انگلینڈ سے سیریز ہارنے اور پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں امریکہ اور انڈیا سے شکست کے بعد انھیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں جب بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا اور اُن کے جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تو ایسے میں یہ باتیں بھی ہونے لگیں کے ٹیم میں گروپس بن گئے ہیں اور جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی خراب ہو رہی ہے۔تاہم نئے کپتان محمد رضان نے ایسے کسی امکان کو مسترد کیا تھا۔اکتوبر2024 کے آخر میں ہی جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے محمد رضوان کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا تو رضوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سلیکٹرز، کوچز اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔لیکن 4 مارچ 2025 کو ہی لگ بھگ ایک سال کے عرصے میں چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی کپتان تبدیل ہوئے۔ سلمان علی آغا نئے کپتان بن گئے۔ انھوں نے اس وقت تک پاکستان کے لیے صرف چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔اس وقت کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا موقف تھا کہ ’ہماری سوچ یہ تھی کہ اب ہم نے جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے اور ڈر کے بغیر کھیلنا ہے۔ اس لیے ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لے کر آ رہے ہیں۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ ایک گروپ بن جائے جو ہم آگے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی لے کر جائیں۔‘بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی: ’بابر کو دوبارہ کپتانی قبول کرنی ہی نہیں چاہیے تھی‘بابر کی جگہ کپتان بننے والے رضوان جنھیں ایک موقعے پر لگا تھا کہ ’میرا کریئر ختم ہوچکا ہے‘پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بڑے نام ڈراپ: ’پی سی بی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اب نئے کھلاڑی اٹھائیں گے‘بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی نائب کپتانی سے محروم، نسیم شاہ ایک سال بعد ٹیم میں واپسبابر کو دوبارہ کپتانی ملنے پر شاہین کے سسر شاہد آفریدی کا شکوہ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایک شخص کالے کپڑوں میں گھر آیا اور۔۔ ثنا یوسف کا قتل کس نے کیا؟ ماں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

زلزلے کی وجہ سے ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ۔۔ 300 قیدی فرار ! دیکھیں

تعلیم سے کاروبار تک

کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

’اللہ میرا حتمی جج ہے۔۔۔‘: جب باکسر محمد علی نے امریکی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کیا

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 78 دوبارہ گرفتار، فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور چار اہلکار زخمی

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

قاتل میٹرک فیل اور عمر 22 برس ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو کیسے پکڑا؟ آئی جی کے انکشافات

*فیصل بینک کو GIFA 2025 میں جدت اور اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا

گھر لاتے ہی نہ نہلائیں اور کھانا کتنی بار دیں۔۔ قربانی کے جانور کو شدید گرمی میں بیمار ہونے سے کیسے بچائیں؟ ماہرین کے مشورے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی