گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات


کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک بااثر شخص کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے موٹرسائیکل سوار دھن راج اور اُس کی بہن کپلنا کی شناخت اور پس منظر سامنے آچکا ہے۔ واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پورے شہر میں غم و غصے کی فضا قائم ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مہنگی لینڈ کروزر میں سوار سلمان فاروقی نامی شخص کی گاڑی کو موٹرسائیکل سے معمولی ٹکر لگی۔ اس معمولی بات پر سلمان فاروقی نے نہ صرف نوجوان کو زدوکوب کیا بلکہ اُس کی بہن کی فریادوں کو بھی نظرانداز کیا، جو بار بار ہاتھ جوڑ کر بھائی کو چھوڑنے کی درخواست کر رہی تھی۔ لڑکی کو پیچھے ہٹنے کی دھمکی دی گئی، اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متاثرہ بہن بھائی منظر سے غائب ہوگئے، تاہم پولیس نے تحقیقات کے دوران اُن کا سراغ لگا لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ لڑکی ایک بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی ہے۔ ان کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے اور پولیس نے اہلِ خانہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Akhtar Afzal (@akhtar.afzal.9) ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے بلکہ معاشرتی رویوں اور طاقت کے غلط استعمال پر بھی ایک گہرا سوال اٹھاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل جاری ہے، اور سب کی نظریں اب انصاف کی فراہمی پر مرکوز ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

انڈیا تسلیم نہیں کرتا لیکن جنگ بندی امریکی ثالثی میں ہوئی، لڑائی میں پاکستان کو کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں تھی: جنرل ساحر شمشاد کا بی بی سی کو انٹرویو

جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کا مبینہ گینگ ریپ: ’واقعے کے بعد مدعی مقدمہ خود ملزمان کا سراغ لگاتا رہا‘ پولیس کا دعویٰ

فوجی تصادم میں ہونے والے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں: لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان

’گھر گھر سندور‘ مہم کی تردید کے باوجود بی جے پی پر سیاسی جماعتوں کی تنقید: ’آپ سندور کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں‘

ضد ہے یا بیوقوفی۔۔ نئے ایئر پوڈز لینے کے بجائے پاکستان آ کر پرانا کیوں لینا چاہتے ہیں؟ یوٹیوبر کی عجیب و غریب منطق

سالگرہ کے دن کیک لے کر ملنے گیا لیکن۔۔ ثنا یوسف کی جان کیوں لی؟ ملزم نے ساری کہانی اگل ڈالی

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

کراچی میں کس دن بڑے زلزلے کا خدشہ ہے؟ نجی تحقیقی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حبیب یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

آکسفورڈ بگ ریڈ ایوارڈز میں سے پاکستانی طلبہ نے 2 اعزازات جیت لیے

مجھے حکومت سے انصاف چاہیئے۔۔ ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل کے بعد والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی