*فیصل بینک کو GIFA 2025 میں جدت اور اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا


29 مئی، 2025ء: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر کے زیراہتمام گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے) 2025ء میں چار اعزازات اپنے نام کیے۔ بینک کو سال کا بیسٹ اسلامی سیونگز اکاؤنٹ (اَمل ویمن اکاؤنٹ)، بیسٹ اسلامک فنانشل انکلوژن انیشیٹیو (خوشحال کسان اکاؤنٹ)، اسلامک ڈیبٹ کارڈ آف دی ایئر (فیصل اسلامی ڈیبٹ کارڈ) اور بیسٹ جنریشن اے آئی انیشیٹیو (آئی فیصل) کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات اسلامی فنانس کے شعبے میں جدت، شمولیت اور اعلیٰ کارکردگی کے فروغ کے لیے بینک قیادت اور اس کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ فیصل بینک شریعہ کمپلائنٹ اسلامی بینکاری سلوشنز کی فراہمی میں سرفہرست ہے۔ جو مختلف صارفین کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرتے ہیں۔ بینک کی خواتین کے لیے متعارف کردہ پیشکش 'اَمل' نے 50,000 سے زائد خواتین کو قابلِ رسائی سیونگز، مفت تکافل اور بنیادی صحت و فلاحی خدمات فراہم کرکے خواتین پر مرکوز بینکاری کا نیا معیار قائم کیا ہے۔ اسی طرح خوشحال کسان اکاؤنٹ دیہی ترقی کے لیے موزوں زرعی مالیاتی سہولتیں اور ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرتا ہے۔ فیصل اسلامی ڈیبٹ کارڈز اخلاقی بنیادوں پر قائم عالمی سطح پر قابلِ قبول ادائیگی کے حل پیش کرتے ہیں، جبکہ آئی فیصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صارف کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔ فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا، ”یہ اعزازات ہمارے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ یہ ہماری اس اسٹریٹجک کاوش کا اعتراف ہے جو جدت، صارفین سے وابستگی اور اسلامی بینکاری میں نئے معیارات قائم کرنے کے جذبے سے بھرپور ہے۔ ہم ایک بامعنی تبدیلی کو ممکن بنانے، شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز کی فراہمی اور زیادہ جامع مالی مستقبل لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔“ شعبے اور صنعتی بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل جیوری کے پینل نے سخت جانچ پڑتال کے بعد فیصل بینک کو یہ اعزازات دیے۔ یہ کامیابی فیصل بینک کی اسلامی بینکاری میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ بینک نہ صرف شریعہ کمپلائنٹ جدید مصنوعات فراہم کر رہا ہے بلکہ ایک جامع، صارف مرکوز نظام کو فروغ دے رہا ہے جو اخلاقی اقدار، سماجی ذمہ داری اور ترقی پسند مالیاتی خدمات کو فروغ دے رہا ہے۔*

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

صدر ٹرمپ کا ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

انڈیا تسلیم نہیں کرتا لیکن جنگ بندی امریکی ثالثی میں ہوئی، لڑائی میں پاکستان کو کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں تھی: جنرل ساحر شمشاد کا بی بی سی کو انٹرویو

جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کا مبینہ گینگ ریپ: ’واقعے کے بعد مدعی مقدمہ خود ملزمان کا سراغ لگاتا رہا‘ پولیس کا دعویٰ

فوجی تصادم میں ہونے والے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں: لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان

’گھر گھر سندور‘ مہم کی تردید کے باوجود بی جے پی پر سیاسی جماعتوں کی تنقید: ’آپ سندور کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں‘

ضد ہے یا بیوقوفی۔۔ نئے ایئر پوڈز لینے کے بجائے پاکستان آ کر پرانا کیوں لینا چاہتے ہیں؟ یوٹیوبر کی عجیب و غریب منطق

سالگرہ کے دن کیک لے کر ملنے گیا لیکن۔۔ ثنا یوسف کی جان کیوں لی؟ ملزم نے ساری کہانی اگل ڈالی

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

کراچی میں کس دن بڑے زلزلے کا خدشہ ہے؟ نجی تحقیقی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حبیب یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

آکسفورڈ بگ ریڈ ایوارڈز میں سے پاکستانی طلبہ نے 2 اعزازات جیت لیے

مجھے حکومت سے انصاف چاہیئے۔۔ ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل کے بعد والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی