اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘


اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 برس کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کے کال ریکارڈز کی جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ قتل سے قبل دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔منصب دار نے دعویٰ کیا کہ ’انھوں نے ثنا یوسف کے زیر استعمال فون میں آنے والی کالز کا جائزہ لیا تو ایک نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر اس شخص سے ملتی تھی، جس کے بارے میں پولیس کو اہلِخانہ نے بتایا تھا کہ اس شکل و صورت کا شخص گھر میں داخل ہوا تھا۔‘خیال رہے کہ پیر کی شام ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔منصب دار نے دعویٰ کیا کہ ملزم کی موبائل لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے اسے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی گئی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’پولیس نے ملزم سے پستول اور لڑکی (ثنا یوسف) کا موبائل برآمد کر لیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔‘ایف آئی میں درج تفصیلات کیا ہیں؟ثنا یوسف کو گذشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ سمبل میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ’گذشتہ روز ایک شخص اچانک ہمارے گھر میں داخل ہوا اور اس نے میری بیٹی ثنا یوسف پر سیدھے فائر کیے جن میں سے دو ان کے سینے پر لگے۔‘ایف آئی آر کے مطابق ’نامعلوم شخص سیڑھیاں اتر کر بھاگ گیا اور ہمارے شور کرنے پر اہلِ محلہ جمع ہو گئے۔ میں اپنی بیٹی کو ہمسایوں کی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے گئی لیکن میری بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو چکی تھی۔‘مقتولہ کی والدہ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے وقت ان کے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ صرف وہ خود، ان کی نند اور ان کی بیٹی ثنا یوسف گھر پر تھیں۔ بی بی سی نے اس واقعے سے متعلق مقتولہ کے والدین سے رابطہ کر کے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی لیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی اور ورثا لاش لے کر چترال چلے گئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ پاکستان میں کسی خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کا پہلا واقعہ نہیں ہے، گذشتہ ماہ کے اواخر میں ٹک ٹاکر اقرا اعظم کو پنجاب کے ضلع خوشاب میں پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ان کے اپنے رشتہ دار نے قتل کر دیا گیا تھا۔Getty Imagesپولیس اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کے بارے میں بہت سارے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا (فائل فوٹو)’ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا‘ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے کی تفیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جس جگہ پر وقوعہ پیش آیا، پولیس نے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں جبکہ اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں سے بھی اس وقوعہ سے متعلق فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کے بارے میں بہت سارے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ دستیاب شہادتوں کے علاوہ پولیس قتل کے اس واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔تفتیشی ٹیم میں شامل پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے ثنا یوسف کو قتل کرنے سے پہلے جس گھر میں مقتولہ رہائش پذیر تھیں وہاں کی ریکی کی اور جب یہ دیکھا کہ ثنا کے والدین گھر پر نہیں تو وہ گھر میں داخل ہوا اور پستول نکال کر ثنا یوسف پر دو فائر کیے۔تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا اور جاتے ہی اس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس اہلکار کے مطابق ثنا یوسف جب فائر لگنے سے نیچے گر گئیں تو اس کے فوری بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ٹک ٹاک پر ’قابل اعتراض ویڈیوز‘ بنانے پر 14 سالہ لڑکی قتل: ’حرا نے ابو ابو کی آوازیں لگائیں‘ٹک ٹاک پر شادی کی مشکلات اور طلاق کا ذکر کرنے والی ثانیہ جنھیں ان ہی کے شوہر نے قتل کر دیاسور کا گوشت کھانے سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھنے والی ٹک ٹاکر کو دو سال قید کی سزاحضرت عیسیٰ کی تصویر سے مخاطب ہو کر انھیں بال کٹوانے کا مشورہ دینے پر ٹک ٹاکر کو قید کی سزاثنا یوسف کون تھیں؟ثنا یوسف کی عمر صرف 17 برس تھی۔ ان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال سے تھا لیکن ان کا خاندان کچھ عرصے سے اسلام آباد میں مقیم تھا۔ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 81 ہزار فالوورز ہیں۔گذشتہ روز ثنا یوسف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی سالگرہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی، جس میں انھیں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں وہ اپنی دوستوں کے ساتھ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گھومتی اور کھانے سے لطف و اندوز ہوتی نظر آتی ہیں۔اس مقدمے کے تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ کے والدین اور اس کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کو سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کی وجہ سے کبھی بھی ان کے رشتہ داروں یا کسی دوسرے فرد کی طرف سے کوئی دھمکیاں موصول نہیں ہوئی تھیں۔https://twitter.com/maheenghani_/status/1929666577424961620صحافی محمد زبیر نے ثنا یوسف کی دوستوں سے بات کی ہے۔ ان کے والد کافی عرصہ تک سرکاری ملازمت میں رہے، جس کے بعد انھوں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ثنا یوسف کا ایک چھوٹا بھائی ہے۔ثنا یوسف کی ایک دوست نے بتایا کہ جس روز وہ قتل ہوئیں اس سے چند گھنٹے قبل انھوں نے اپنی سالگرہ کا دن منایا تھا۔ ’اس نے اپنے کچھ انتہائی قریبی دوستوں کو دعوت دی تھی۔ جس میں، میں بھی شامل تھی مگر میں کسی وجہ سے نہیں جا سکی تھی، جس کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا۔‘ثنا یوسف کے خاندان سے مراسم رکھنے والے برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا اور وہ مستقبل میںمیڈیکل کالج میں داخلے کی تیاری کر رہی تھی۔ ’ان کا خیال تھا کہ وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے چترال میں لوگوں کی خدمت کریں گی۔‘برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کے والد انسانی حقوق کے کارکن اور ’چترال بچاؤ تحریک‘ کے اہم رکن تھے اور انھوں نے اپنے دونون بچوں کو بھی انسانیت کا درس دیا تھا۔’پاکستان میں عورت ہونے کی سزا موت نہیں ہونی چاہیے‘پاکستان کے سوشل میڈیا پر رات سے ثنا یوسف کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ان کے لیے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔مونا فاروق احمد نے لکھا کہ ’پاکستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں۔ ہر دن کسی معصوم کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار ٹھرایا جاتا ہے۔ وہ ایک بچی تھی جو زندگی سے بھرپور تھی۔‘ماہین غنی نے لکھا کہ ’پاکستان میں عورت ہونے کی سزا موت نہیں ہونی چاہیے۔‘سماجی کارکن ندا کرمانی نے لکھا کہ ’باہمت، پر اعتماد اور خوش رہنے پر خواتین اور لڑکیوں کو نہ صرف قتل کر دیا جاتا ہے بلکہ مرد ان کی قبروں پر رقص کرنے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ ’17 برس کی ثنا یوسف اس انجام کی حقدار نہیں تھیں۔ اس معاملے میں جلد از جلد انصاف ہونا چاہیے اور قاتلوں کو ایک مثال بنانا چاہیے۔‘ٹک ٹاک پر ’قابل اعتراض ویڈیوز‘ بنانے پر 14 سالہ لڑکی قتل: ’حرا نے ابو ابو کی آوازیں لگائیں‘ٹک ٹاک پر شادی کی مشکلات اور طلاق کا ذکر کرنے والی ثانیہ جنھیں ان ہی کے شوہر نے قتل کر دیاسور کا گوشت کھانے سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھنے والی ٹک ٹاکر کو دو سال قید کی سزاحضرت عیسیٰ کی تصویر سے مخاطب ہو کر انھیں بال کٹوانے کا مشورہ دینے پر ٹک ٹاکر کو قید کی سزابٹگرام میں پسند کی شادی کے 12 سال بعد خاتون کا قتل، چار بھائی گرفتار: پولیس ملزمان تک کیسے پہنچی؟کوہستان میں ’نام نہاد غیرت‘ کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل: ’وقوعہ پر پہنچے تو لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

انڈیا تسلیم نہیں کرتا لیکن جنگ بندی امریکی ثالثی میں ہوئی، لڑائی میں پاکستان کو کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں تھی: جنرل ساحر شمشاد کا بی بی سی کو انٹرویو

جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کا مبینہ گینگ ریپ: ’واقعے کے بعد مدعی مقدمہ خود ملزمان کا سراغ لگاتا رہا‘ پولیس کا دعویٰ

فوجی تصادم میں ہونے والے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں: لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان

’گھر گھر سندور‘ مہم کی تردید کے باوجود بی جے پی پر سیاسی جماعتوں کی تنقید: ’آپ سندور کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں‘

ضد ہے یا بیوقوفی۔۔ نئے ایئر پوڈز لینے کے بجائے پاکستان آ کر پرانا کیوں لینا چاہتے ہیں؟ یوٹیوبر کی عجیب و غریب منطق

سالگرہ کے دن کیک لے کر ملنے گیا لیکن۔۔ ثنا یوسف کی جان کیوں لی؟ ملزم نے ساری کہانی اگل ڈالی

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

کراچی میں کس دن بڑے زلزلے کا خدشہ ہے؟ نجی تحقیقی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حبیب یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

آکسفورڈ بگ ریڈ ایوارڈز میں سے پاکستانی طلبہ نے 2 اعزازات جیت لیے

مجھے حکومت سے انصاف چاہیئے۔۔ ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل کے بعد والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی